Sunday, 06 December, 2020
پاک بھارت میچز، شعیب اختر نے مزید دلائل پیش کردیے

پاک بھارت میچز، شعیب اختر نے مزید دلائل پیش کردیے

کراچی: سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاک بھارت امدادی میچز کیلیے مزید دلائل پیش کردیے۔

 شعیب اختر نے متاثرین کورونا وائرس کیلیے پاک بھارت امدادی میچز کی تجویز دی تھی، سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے اسے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے پاس بہت رقم اور اسے فنڈز حاصل کرنے کیلیے پاکستان سے کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس حوالے سے ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات چیت میں شعیب اختر نے کہا کہ جو میں کہنا چاہتا تھا وہ کپیل دیو سمجھے نہیں، یہ وقت مل کر فنڈز جمع کرنے کا ہے، میں وسیع تناظر میں بات کررہا ہوں،آپ ایک میچ سے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کھینچ سکتے ہیں اور اس سے کثیر ریونیو حاصل ہوگا، کپیل کہتے ہیں کہ انھیں پیسوں کی ضرورت نہیں، واقعی ایسا ہوگا مگر دوسروں کو ہے، میرے خیال میں جلد اس تجویز پر غور ہوگا۔

شعیب اخترنے کہا کہ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھی زیادہ بھارت کے بارے میں جانتا ہوں، میں نے وہاں پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بہت سے لوگوں سے بات کیں، مجھے لوگوں کو مشکل میں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، بطور انسان و مسلمان یہ میری ذمہ داری ہے کہ جس قدر ممکن ہو ان کی مدد کروں، مجھے پاکستان کے بعد سب سے زیادہ بھارت کے لوگوں نے پیار دیا۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں صرف یہ پوچھتا ہوں کہ اگر اگلے 6 ماہ تک صورتحال برقرار رہی تو پھر ہمارے پاس کیا آپشنز ہوں گے، وہ لوگ جو کرکٹ کی وجہ سے ملازم ہیں، وہ کیا کریں گے، جن کی روزی روٹی کا انحصار کرکٹ پر ہے ان کا کیا ہوگا، یہی وقت ہے کہ ہم مل کر بیٹھیں اور منصوبہ بندی کریں کہ کیسے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا واحد حل ایک امدادی میچ ہوگا، ممکن ہے کہ یہ مقابلہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی وجہ بھی بن جائے، میں یہ سب کچھ وسیع تناظر میں کہہ رہا ہوں۔

اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پاک بھارت سیریز اچھی تجویز ہے مگر پڑوسی ملک نہیں چاہتا۔ کورونا وبا جیسے مشکل وقت میں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، وزیراعظم ملک کے بڑے ہیں انہیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  51678
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستانی کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ رومان نے بیٹی کی ولادت کو اللہ کی رحمت قرار دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سینئیر پلیئر اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے سابق کپتان اور کرکٹ تبصرہ نگار رمیز راجہ کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس خبر کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
لاہور میں آج پھر ٹی 20 کا معرکہ لڑا جائے گا، بنگال ٹائیگرز کو کم بیک کا چیلنج درپیش ہے تو پاکستان کو نمبر ون کا، دونوں ٹیمیں آج خوب زور لگائیں گی۔

مزید خبریں
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

مقبول ترین
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے کے لیے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے (رائٹرز) کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاوس کے سینیئر ایڈوائزر جیراڈ کشنر اور سعودی حکام
وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی گئی اور اس کام کے لیے 15 کروڑ ڈالر مختص
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق وہ چند دنوں‌سے شدید علیل تھے۔ مولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے جلسوں پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ جلسے اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے ہم حکومتی پابندی کو تسلیم نہیں کرتے۔ یہ بات اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں