Wednesday, 21 February, 2018
پی ایس ایل 3 کیلئے کھلاڑیوں پر پیسوں کی برسات

پی ایس ایل 3 کیلئے کھلاڑیوں پر پیسوں کی برسات

لاہور ۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کے لئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں پر پیسوں کی برسات کردی گئی ہے۔ پی سی بی نے پی ایس ایل تھری کے لئے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا تھا اور ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائز مالکان نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔  پلاٹینم کیٹیگری سے منتخب ہونے والے فی کھلاڑی کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب ہونے والے کرکٹرز کو 70 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ گولڈ کیٹیگری سے منتخب ہونے والے کھلاڑی 50،50 لاکھ روپے وصول کریں گے  جبکہ سلور کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کم ازکم 22،22 لاکھ روپے کما سکیں گے۔ ابھرتے ہوئے کرکٹرز یعنی ایمرجنگ پلیئرز بھی لاکھوں میں کھیلیں گے اور منتخب ہونے والے ایمرجنگ پلیئر کو 10 لاکھ روپے تک کی آمدنی ہوگی۔

پلاٹینم کیٹیگری کے لئے لاہور قلندرز نے کرس لین کا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جے پی ڈومینی ، کراچی کنگز نے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن، پشاور زلمی نے ڈوئن براوو، پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔ اس طرح ان سب کھلاڑیوں کو فی کس ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر لیوک رونچی کا انتخاب کیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطانز نے ڈیرن براوو کا انتخاب کیا ہے۔ اس طرح اس کیٹیگری میں شامل ہرکھلاڑی 70 لاکھ روپے اپنے بینگ اکاؤنٹ میں منتقل کرے گا۔

کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں سے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے بلال آصف اور ملتان سلطانز نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ہے۔ اس طرح ہر کھلاڑی 50،50 لاکھ روپے وصول کرے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رمیز راجہ جونئیر کو سلور کیٹگری میں منتخب کیا جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ویز کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔ ملتان سلطانز نے حال ہی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ اس کے علاوہ لاہور قلندرز نے رضا حسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز جبکہ پشاور زلمی نے سعد نسیم کو ٹیم میں منتخب کیا۔

سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے سہیل اختر کو منتخب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا۔ پشاور زلمی نے تیمور سلطان کو منتخب کیا جبکہ سعد علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ سلور کیٹیگری کے لیے کراچی کنگز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تجربہ رکھنے والے تابش خان کو ٹیم میں منتخب کیا جبکہ ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ سلور کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کم ازکم 22،22 لاکھ روپے کما سکیں گے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں منتخب کرلیا جبکہ جارحانہ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا جو کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کا حصہ تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کو منتخب کرلیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ثمین گل کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ ملتان سلطانز نے عبد اللہ شفیق کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے غلام مدثر ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے طلعت حسین اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسان خان کو اپنی ٹیموں میں برقرار رکھا جبکہ کراچی کنگز نے حسن محسن کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ ابتسام شیخ کو پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا جبکہ سیف بدر ملتان سلطانز کی ٹیم میں منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ پشاور زلمی نے ایون لوئس جبکہ کراچی کنگز نے انگلینڈ کے اوئن مارگن کو اپنی ٹیموں میں شامل کرلیا۔  ایمرجنگ پلیئر کو 10 لاکھ روپے تک کی آمدنی ہوگی۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے لیے لاہور قلندرز نے سابق سری لنکن کپتان اینجیلو میتھیوز کو منتخب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کراچی کنگز کا حصہ بن گئے جبکہ جیسن روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آنڈرے کو پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا جبکہ جنوبی افریقہ کے ہرڈس ولجوائن ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگھن لاہور قلندرز میں منتخب ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں افغانستان کے راشد خان شامل ہوگئے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیویڈ ولی کا انتخاب کیا۔ عمر گل ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہوئے۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ لاہور قلندرز نے گلریز صدف، اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد حسن، کراچی کنگز نے سیف اللہ بنگش، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد اعظم خان، پشاور زلمی نے خالد عثمان جبکہ ملتان سلطانز نے عمر صدیق کو اپنی ٹیموں میں شامل کیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد حسنین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فراز احمد، پشاور زلمی نے محمد عارف اور ملتان سلطانز نے روس وٹلے کو منتخب کیا۔ لاہور قلندرز اپنے 20 کھلاڑی پہلے ہی منتخب کرچکی تھی اس وجہ سے اس راؤنڈ میں اس نے کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا جبکہ کراچی کنگز کا کہنا ہے کہ وہ اپنا 20واں کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد شامل کرے گی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  87239
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپرلیگ کے نمائشی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو59رنزسے شکست دیدی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےافتتاحی بلے باز آصف علی کے 47 گیندوں پر 8 چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126رنز کی شاندار اننگز
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کے لئےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فل ڈریس ریہرسل جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریہرسل کے سلسلے میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
پاکستان سپر لیگ تھری میں متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مچل جونسن، بریتھویٹ، میتھیوز، لیوک رائٹ اور سمنز کی جگہ نئے نام شامل ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل ٹو میں ہونے والی فکسنگ کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کیلئے 2 انٹیگریٹ​ی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انٹیگریٹی آفیسرز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھی اپنی نگرانی معمول کے مطابق جاری رکھےگا۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
پاک فوج کے اضافی دستے سعودی عرب بھیجنے پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں پاک فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا معاملہ پھر زیر بحث آیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے اظہار
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے درست کہا ہے کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں اور جب سیاست دانوں پربھینس چوری کے پرچی کٹے تو غلطی تب بھی ہوئی۔
ایرانی دار الحکومت تہران میں سکیورٹی فورسز اور صوفی عقیدت مندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تہران پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعید منتظرالمہدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تہران کے
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کل پیغام دیا گیا کہ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کر سکتی، میں نے بار بار کہا پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں