Wednesday, 14 November, 2018
کرکٹ کے سحر نے عرب صحراؤں کو لپیٹ میں لے لیا

کرکٹ کے سحر نے عرب صحراؤں کو لپیٹ میں لے لیا

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہفتے کو دبئی میں  بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین دبئی میں شیڈول میچ سے ہوگا۔ اگلے روز اسی وینیو پر پاکستان اور کوالیفائر ہانگ کانگ کی ٹیمیں مقابل ہونگی،17ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا کا ابوظبی میں سامنا ہونا ہے، اسی وینیو پر 18تاریخ کو بھارتی ٹیم کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا، اگلے روز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا سامنا دبئی میں ہوگا، فائنل28ستمبر کو کھیلا جانا ہے۔

یواے ای میں بسنے والے ایشیائی شائقین ایونٹ کے حوالے سے خاصے پُرجوش ہیں، ٹرافی کی تقریب رونمائی جمعے کی شام دبئی میں ہوگی، اس میں پاکستان،بھارت،ہانگ کانگ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں کے کپتان شریک ہونگے۔

پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، ٹورنامنٹ کے میزبان یواے ای کو کرکٹ کے سحر نے لپیٹ میں لے لیا ہے، دبئی میں پڑاؤڈالنے والے گرین شرٹس نے دوسرے روز بھی آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے صلاحیتوں کو نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا، وارم اپ کے بعد ٹرینر گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کو فٹنس ڈرلز کرائیں،ہیڈ کوچ مکی آرتھر بڑی دلچسپی سے تمام سرگرمیوں کو دیکھتے رہے۔

ایک روز قبل ہی اسکواڈ کو جوائن کرنے والے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن بھی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔ وہ خصوصی مشقیں کراتے ہوئے خامیوں کی نشاندہی کرتے دکھائی دیے،وہ گیند اور فیلڈر کا فاصلہ اچانک کم یا زیادہ کرتے ہوئے کیچز کی پریکٹس  کراتے ہوئے اچھی کوشش پر داد بھی دیتے رہے، شاداب خان اور فہیم اشرف نے حیران کن کیچ تھامے، سینئر کرکٹر شعیب ملک بھی خاصے مستعد نظر آئے، گرانٹ بریڈ برن نے کپتان سرفراز احمد کو الگ وکٹ کیپنگ پریکٹس کراتے ہوئے اسٹمپنگ کے حوالے سے مشورے دیے۔

نیٹ میں پیسرز کو تیز اور باؤنسی گیندیں کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس پر بیٹسمینوں فخرزمان،امام الحق، بابر اعظم اور شعیب ملک نے اسٹروکس کھیلنے کی مشق جاری رکھی،فہیم اشرف اور شاداب خان بھی اچھی بیٹنگ فارم میں نظر آئے،گرانٹ فلاور نے ٹاپ آرڈر کو پاور ہٹنگ کی پریکٹس کرائی۔

اظہر محمود نے بولرز کو نوبال کے حوالے سے محتاط رہنے کیلیے مشورے دیے، جنید خان کے پاؤں ایک سے زیادہ بار کریز سے باہر نکلے تو بولنگ کوچ نے فوری طور پر اس کی نشاندہی کردی۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی دبئی پہنچ چکی ہے،ویرات کوہلی کو آرام دیے جانے کے بعد قیادت کے فرائض روہت شرما کے سپرد ہیں، ان کو مہندرا سنگھ دھونی کا ساتھ میسر ہوگا۔

سینئر بیٹسمین انگلینڈ میں آؤٹ آف فارم نظر آئے اور تنقید کی زد میں ہیں، البتہ ایشیائی وکٹوں پر وہ اہم کردارادا کرسکتے ہیں،نائب کپتان شیکھر دھون، ان فارم لوکیش راہول، خطرناک پیسر ہردیک پانڈیا اور اسپنر یوزیندرا چاہل سمیت متوازن اسکواڈ میں چند نئے چہرے بھی شامل ہیں، چند کھلاڑی براہ راست بھارت سے پہنچے، انگلینڈ میں ناکام ٹیسٹ سیریز کا حصہ بننے والے دیگر پلیئرز کو وہیں سے یواے ای آنا تھا،بھارتی ٹیم ہفتے سے ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرے گی۔دریں اثنا پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  8393
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اس لیگ میں شرکت کرنے والے کرنے والے کرکٹرز کو لیگ شروع ہونے سے پہلے 50 فیصد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
بھارت, روہت شرما الیون, میتھیوز, روشن ڈکویلا, سرنگا لکمل, ویرات کوہلی, سری لنکا, کرکٹ
بھارت میں کیوریٹر بکیز کی ایماء پر پچ فکسنگ کرنے لگے،پونے سٹیڈٰیم کے کیوریٹر پنڈو رنگ نے بکی کے روپ میں صحافی کو پچ کا معائہ کروا دیا۔ بکی کی مرضی کی پچ بنانے پر آمادگی کا اظہارکیا۔ صحافی نے سٹنگ آپریشن کے دوران بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دوسرے ون ڈے میچ سے قبل کیوریٹر کو لالچ دے
تمام پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ پاکستان کے سونے میدان ایک بار پھر آباد ہونے جا رہے ہیں۔ اگلے 3 ماہ میں کرکٹ کی 3 عالمی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ پاکستان کرکٹ بوڑ کے چیرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گی۔

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں