Friday, 16 November, 2018
پاک بھارت کرکٹ سیریز کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، وسیم اکرم

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، وسیم اکرم

لاہور ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے کرکٹ تعلقات کی بحالی کا تعلق کھلاڑیوں یا عوام کی خواہشات سے نہیں بلکہ حکومتوں کے فیصلے سے ہے۔ اگر بھارت پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہتا تو آئی سی سی کیا کرے۔ کھلاڑیوں کو تو کوئی بھی ٹیم ملے گی، وہ کھیلیں گے۔ بات حکومتوں کی ہے۔ سیاست اپنی جگہ ہے اور کھیل اپنی جگہ ہونا چاہیئے۔ پاکستان اور بھارت کرکٹ سیریز کا دنیا میں کوئی اور کرکٹ سیریز مقابلہ نہیں کر سکتی۔

برطانوی نشریاتی ادارے  کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بہت اچھا کام کر رہی ہے لیکن وہ بھارت کو کہہ نہیں سکتی یا منا نہیں سکتی۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن یہ میری رائے ہے۔‘

 آئی سی سی کے اقدامات کے حوالے سے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ میں آئی سی سی کی قابلیت پر سوال نہیں اٹھا رہا۔ آئی سی سی بہت اچھے کام کر رہی ہے لیکن اگر بھارتی حکومت نہیں مان رہی کہ پاکستان سے نہیں کھیلنا تو بھارتی کرکٹ بورڈ بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ یہ عوام یا کھلاڑیوں کے چاہنے کی بات نہیں اور معاملہ دونوں حکومتوں کا ہے۔ کھلاڑیوں کو تو کوئی بھی ٹیم ملے گی، وہ کھیلیں گے۔ بات حکومتوں کی ہے۔ سیاست اپنی جگہ ہے اور کھیل اپنی جگہ ہونا چاہیئے۔ 

وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے بھی بھارت میں 12، 13 سال کام کیا ہےمگربدقسمتی سے پچھلے دو سال سے وہاں نہیں جا سکا ہوں۔ میرے وہاں پر بہت سارے دوست ہیں۔ میں وہاں جانا، وہاں کی ثقافت، کھانا اور اپنے دوستوں کو مِس کرتا ہوں۔ مجھے بھارت میں بھی بہت پیار ملتا ہے، میرے اتنے دوست وہاں ہیں جتنے یہاں ہیں۔ اگر ہم نے اپنے حالات بہتری کی طرف لانے ہیں تو پاکستان اور بھارت کے لوگوں کا آپس میں رابطہ بہت اہم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ سیریز کا دنیا میں کوئی اور کرکٹ سیریز مقابلہ نہیں کر سکتی۔ ’بھارتی اور پاکستانی کرکٹ کا اپنا مزہ ہے۔ بہت لوگ کہتے ہیں کہ ایشز سیریز کا بہت پریشر ہوتا ہے لیکن جہاں ایک ارب لوگ میچ دیکھ رہے ہوں، اس کے دباؤ کا کسی اور سیریز سے کوئی مقابلہ ہی نہیں کر سکتے۔‘خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت نے 2012 سے اب تک کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔

وسیم اکرم نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں نئی ٹیم ملتان سلطانز کی کرکٹ کی کمان سنبھالی ہے۔ وہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے ساتھ منسلک تھے۔ اس فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا کہ ’اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ میرا بہت اچھا وقت گزرا، فیملی جیسا ماحول تھا، ٹیم مالکان بہت پروفیشنل تھے اور دوستی بھی ہے، ان سے لیکن یہ ایک پروفیشنل فیصلہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ ’کوئی بھی نیا کام مجھے بہت پرجوش کر دیتا ہے۔ صفر سے نئی ٹیم کو بنانا، نئے کھلاڑی اور کپتان چننا، نئی مینیجمنٹ چننا۔ یہ سب آسان نہیں تھا لیکن میں نئی چیزیں کرنا پسند کرتا ہوں۔ میں نے اس کو چیلنج کے طور پر لیا ہے۔ میرے لیے سب سے اہم ہیں پاکستان کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ۔

پاکستانی کرکٹ کی بہتری میں پی ایس ایل کے کردار کے بارے میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ’اگر پی ایس ایل نہ ہوتی تو ون ڈے میں دنیا کا سب سے بہترین بولر حسن علی نہ ملتا، سب سے دلچسپ نوجوان کرکٹر شاداب نہ ملتا، آپ کو مختلف طرز کی بولنگ کرنے والا رومان رئیس نہ ملتا۔

’شرجیل خان کا پہلے پی ایس ایل کے بعد کریئر نئے طریقے سے شروع ہوا، تو یہ سب پی ایس ایل کا ہی تو جادو ہے۔ آہستہ آہستہ دیکھیں اگر پی ایس ایل کے 50 فیصد میچ بھی پاکستان آ جاتے ہیں تو آپ کو اس سے اور کھلاڑی بھی ملیں گے اور نوجوان کھلاڑی اس کھیل کی طرف رجحان کریں گے۔‘

برطانیہ میں ہونے والے 2019 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کے بارے میں جب وسیم اکرم سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپئینز ٹرافی میں پرفارم کیا اور کپ جیتا ہے، اس سے لگ رہا ہے کہ یہ صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔

’ٹیم میں کچھ تجربہ کار کھلاڑی ہیں، کپتان کی یہ بات مجھے بہت اچھی لگتی ہے کہ وہ ٹیم اور کھیل دونوں میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اور وہیں نوجوان کھلاڑی ہیں جو بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ تو یقیناً ٹیم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ورلڈ کپ 2019 کون سی ٹیم جیتے گی لیکن جب تک ہماری ٹیم تیار ہے اور 2019 آئے گا تو یہی نوجوان کھلاڑی تجربہ کار بھی ہو جائیں گے اور جوش سے کھیلیں گے بھی۔‘

پی ایس ایل 2017 کا فائنل لاہور میں ہوا، ورلڈ الیون ٹیم اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں نے بھی دورۂ پاکستان کیا تو کیا اب واقعی انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہو گئی ہے؟ اس حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ’ایک ایک قدم کر کے ہم کامیابی تک پہنچ رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 2018 کا فائنل کراچی میں ہو گا، یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کیونکہ کراچی والے ہمیشہ سے کہتے تھے کہ ان کے ہاں میچ کیوں نہیں ہوتا۔

’معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور ایک بار پی ایس ایل صحیح معنی میں پاکستان لوٹ آیا اور 60 فیصد میچ بھی ملک میں ہوں گے تو اس کا مثبت اثر آپ دیکھیے گا کہ جس طرح آئی پی ایل نے انڈین کرکٹ میں کیا ہے وہی اثر پی ایس ایل کا پاکستان کرکٹ پر ہو گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  71939
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہرارے۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے فائنل میں میزبان نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ رولز کے تحت 19 رنزسے شکست دیکر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریزاپنے نام کرلی ہے۔کیویزنے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ کے نقصان پر150 رنزبنائے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 14.4 اعشاریہ اووروں میں 3وکٹیں کھوکر121 رنزبنائے تھے
نیوزی لینڈ نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک میچ میں انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم مقررہ اووروں میں 9 وکٹوں پر 184 رنز بناسکی۔
میزبان نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آکری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 15 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا ہے۔ آخری ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تاہم نیوزی لینڈ کے 272 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 256 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔ اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کے بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت ہوئی، زلفی بخاری سماعت کے دوران عدالت میں وکیل اعتزاز احسن
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نومبر 2017 میں فیض آباد دھرنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں