Friday, 13 December, 2019
پی سی بی نئے مجوزہ فیوچر ٹور میں کم میچز ملنے کے باوجود مطمئن

پی سی بی نئے مجوزہ فیوچر ٹور میں کم میچز ملنے کے باوجود مطمئن

لاہور ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا مؤقف سامنے آ گیا اور پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی آئی سی سی بورڈ آف گورنرز کے سامنے سفارشات پیش کرے گی۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے آئی سی سی کے نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام کا انکشاف کیا ہے جس میں بھارت کی اجارہ داری واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور پاکستان کو اس کی نسبت انتہائی کم میچز ملے ہیں۔

تاہم مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو کم میچز ملنے پر پی سی بی کچھ خاص پریشان نہیں اور وہ مزید سیریز کے انعقاد کیلئے پرامید ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈ کا ماننا ہے کہ آئی سی سی کے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں کسی بھی ملک کے ساتھ اضافی سیریز کھیلنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی آئی سی سی بورڈ آف گورنرز کے سامنے شفارشات رکھے گی جن کی منظوری تک پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز سے متعلق حکمت عملی طے کرے گا۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ 2023 تک 24 میچز کھیلنے ہیں اور اس عرصے کے دوران پاکستان نے تینوں فارمیٹس میں 121 میچز کھیلنے ہیں جن میں سے پندرہ فیصد میچز کم رینکنگ والی ٹیموں کے خلاف ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے میچز کی تعداد کم رکھنے کی وجوہات میں پی ایس ایل کے لیے متوازن وقت کی دستیابی، آئی سی سی ورلڈ ٹی 20، چیمپیئنز ٹرافی اور کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد شامل ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11613
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
راولپنڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے پاکستانی اور سری لنکن کپتانوں نے خطاب کیا۔ اظہرعلی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف کامیابی کیلئے منظم ہو کر کھیلنا ہو گا، سری لنکا ہمیشہ ڈسپلن بیٹنگ اور باولنگ کرتا ہے۔ ہمیں ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے
ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید تین گولڈ میڈل جیت لیے جس کے بعد پاکستان کے طلائی تمغوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی، اس سے پہلے گوہاٹی میں ہونے والے جنوبی ایشین گیمز میں پاکستان نے 12 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کالی آندھی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 105 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر آسانی سے پورا کرلیا۔
ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے بھارتی پہلوان سمویر سنگھ کو شکست دے کر سلور میڈل اپنے نام کیا جب ک فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوانوں نے چار برانز میڈل حاصل کئے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وفاقی دارالحکومت کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے دوران ایک طالبعلم جاں بحق ہو گیا جبکہ 21 شدید زخمی ہو گئے، پولیس حالات کنٹرول میں ناکام ہوئی تو رینجرز نے
افریقی ملک ملک نائیجر میں دہشت گردوں نے فوجی اڈے پر حملے کیے جس کے باعث 78 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے مغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دل کے اسپتال پر حملہ کرنے والے وکلا میں وزیراعظم کا بھانجا بھی شامل ہے اور وزیراعظم نے اس حوالے سے مذمت کی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں وکلاء کو ایڈمن جج عبدالقیوم کے روبرو پیش کیا گیا جہاں سرکاری وکیل نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں