Tuesday, 15 October, 2019
روہت شرما کی ڈبل سنچری، سری لنکا کی شکست

روہت شرما کی ڈبل سنچری، سری لنکا کی شکست

چندی گڑھ ۔ روہت شرما کی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں با آسانی 141 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

بدھ کو چندی گڑھ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن کپتان تھسارا پریرا نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا یہ فیصلہ مہنگا ثابت ہوا۔

روہت شرما اور شیکھر دھاون نے ٹیم کو 115 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، دھاون 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد شریاس آئیر نے کپتان کا عمدگی سے ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کیلئے 213 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 328 تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر آئیر 88 رنز بنانے کے بعد پریرا کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ دھونی 7 اور پانڈیا 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔

دوسرے اینڈ پر موجود روہت شرما سیسہ پلائی دیوار کی طرح آئی لینڈرز کے باؤلرز کے سامنے ڈٹے رہے اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 153 گیندوں پر 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارت نے مقررہ اوورز میں چار وکٹیں کے نقصان پر 392 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان تھسارا پریرا نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 251 رنز ہی بنا سکی۔

اینجلو میتھیوز نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری اسکور کی تاہم ان کی 111 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

دیگر بلے بازوں میں اسیلا گونارتنے 34، نروشن ڈکویلا 22، لہیرو تھریمانے 21، دھنشکا گناتھیلاکا 16، اکیلا دھننجیا 11، تھارنگا سات، کپتان پریرا پانچ اور پتھیرانا دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے یزویندر چاہل نے تین جبکہ جسپریت جمراہ نے دو وکٹیں لیں۔

ڈبل سنچری بنانے والے روہت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14977
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارت, روہت شرما الیون, میتھیوز, روشن ڈکویلا, سرنگا لکمل, ویرات کوہلی, سری لنکا, کرکٹ
پی سی بی نے پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کیلئے پانچ سو ایک مقامی و بین الاقوامی کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے، پلیئرز کی ڈرافٹنگ کل لاہور میں ہوگی۔ مچل جانسن ، عمران طاہر ، ڈیوائن براوو ، کرس گیل اور شین واٹسن پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 9 گولوں کی عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ آسٹریلیا اپنا اگلا گروپ میچ ہفتے کو جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ گولڈ میڈل کیلئے اس کا مقابلہ اتوار کے روز نیوزی لینڈ سے ہو گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 103

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
برطانوی پولیس نے 2016 میں برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں نفرت انگیز تقریر کرنے سے متعلق تفتیش میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی۔
وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں