Sunday, 16 June, 2019
دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کرلیا

دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کرلیا

لندن ۔ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کرلیا۔ الجزیرہ ٹی وی کو انٹریو کے دوران دانش کنیریا نے کہا کہ آج اعتراف کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ آپ جھوٹ کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتے، انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد فکسنگ کے دونوں چارجز میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دانش کنیریا کو کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اُکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔

دانش کنیریا نے کہا کہ ویسٹ فیلڈ دولت کمانا چاہتا تھا اور میرا فرض تھا کہ اسے خبردار کرتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا اور میں نے جان بوجھ کر میرون ویسٹ فیلڈ کو مشکوک شخص انوبھٹ سے ملوایا۔ سابق لیگ اسپنر نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں، پاکستانیوں اور ایسیکس کاؤنٹی کے ساتھیوں سے معذرت خوا ہوں، میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں اور جو کچھ ہوا اس پر مجھے سخت ندامت ہے۔

دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی عزت، مقام، دوست سب کچھ کھو دیا،  والد کی علالت کے باعث مجھ میں غلطی کے اعتراف کا حوصلہ نہیں تھا، میں اپنے آنجہانی والد سے بھی معذرت خوا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25675
کوڈ
 
   
مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں