Tuesday, 10 December, 2019
ریسلنگ چیمپئن شپ، پاکستانی پہلوان نے بھارتی کھلاڑی کو دھول چٹا دی

ریسلنگ چیمپئن شپ، پاکستانی پہلوان نے بھارتی کھلاڑی کو دھول چٹا دی

جوہانسبرگ۔ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں جاری کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ اور فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوان چھائے رہے۔

ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے بھارتی پہلوان سمویر سنگھ کو شکست دے کر سلور میڈل اپنے نام کیا جب کہ فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوانوں نے چار برانز میڈل حاصل کئے۔

ایونٹ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے اپنی کیٹگری میں لیگ کی بنیاد پر ہونے والے چار میں سے تین مقابلوں میں کامیابی سمیٹی اور اپنے آخری میچ میں انہوں نے بھارتی پہلوان سمویر سنگھ کو 3-6 سے شکست دے کر سلور میڈل حاصل کیا۔

دوسری جانب فری اسٹائل ایونٹ میں چار برانز میڈل حاصل کرنے والوں میں بلال نے 57، غلام غوث نے 70، عمیر احمد نے 86 اور طیب رضا نے 97 کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کے تمغے جیتے۔

ایونٹ کے گریکو رومن اسٹائل میں پاکستانی پہلوانوں نے 6 برانز میڈل بھی اپنے نام کیے تھے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41171
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید تین گولڈ میڈل جیت لیے جس کے بعد پاکستان کے طلائی تمغوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی، اس سے پہلے گوہاٹی میں ہونے والے جنوبی ایشین گیمز میں پاکستان نے 12 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔
عالمی شہرت یافتہ باکسرعامرخان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی پر سانحے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے دو روز بعد اسکول کا دورہ کیا تھا۔ اس سانحے کی تکلیف آج بھی محسوس کرتا ہوں۔
آئی سی سی کے نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو بھارت کی نسبت انتہائی کم میچز ملے ہیں تاہم مجوزہ پروگرام میں پاکستان کو کم میچز ملنے پر پی سی بی کچھ خاص پریشان نہیں
بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن احتجاج کا پلان بنانے والوں کے نام وقت آنے پر بتاؤں گا۔ نواز شریف حکومت نہیں عدالتی فیصلے سے لندن گئے، قائد کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو آخری حد تک جائیں گے
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے منصوبے کک بیکس کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ کہتے ہیں اگر کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ایسی باتیں بیوقوف ہی کر سکتے ہیں۔ ملک میں کرپٹ لوگوں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی بارڈرز پر کہیں بھی کوئی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہوتی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے طُلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ یونین کے بحال کردہ طلبہ یونین بل 2019ء کے مطابق اسٹوڈنٹ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں