Monday, 21 September, 2020
عمر اکمل کی قسمت کے فیصلے کا وقت قریب

عمر اکمل کی قسمت کے فیصلے کا وقت قریب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب مڈل آرڈر عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ جلد متوقع ہے، فکسنگ کیس میں ملوث بیٹسمین کی پیشی27اپریل کو ہوگی جس کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.4.2 کی دو مرتبہ خلاف ورزی کا الزام ہے، اس کے تحت کسی بکی کی جانب سے رابطے کی اطلاع بورڈ کو نہ کرنے پر کارروائی ہوتی ہے، پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا اور20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطلی کا پروانہ جاری ہوگیا،اس کی وجہ سے پی ایس ایل 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ان کی خدمات سے محروم رہے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنے خلاف الزامات اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، قانون کے مطابق اب سزا کا فیصلہ جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان کی سربراہی میں ڈسپلنری پینل کو کرنا ہے، انھوں نے گذشتہ روز کیس کی سماعت کیلیے 27 اپریل کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے عمر اکمل اور پی سی بی کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

بورڈ کے مطابق کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی، اس دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کی جن شقوں کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ان کے مطابق عمر اکمل کو دی جانے والی سزا6 ماہ سے تاحیات پابندی تک ہوسکتی ہے، ماضی میں بھی تنازعات کا طویل ریکارڈ رکھنے والے بیٹسمین کے کیریئر پر ایک اور داغ لگنے کا امکان روشن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  54467
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بالا آخر آ گیا وہ شاہکار جس کا تھا سب کو انتظار۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل آج روایتی حریفوں پاکستان اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔ ٹائٹل مقابلہ دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ بِگل بجنے سے پہلے ہی دلوں کے تار بجنے لگے۔
سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے کرکٹر خالد لطیف نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔ معطل کرکٹر نے موقف اپنایا کہ سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے ،اینٹی کرپشن یونت کے رولز نوٹیفائڈ نہیں ہیں
پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تمام فرنچائز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں لیکن لیگ کا فائنل رواں سال لاہور میں ہی منعقد کرایا جائے گا۔
آسٹریلیانے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو86رنزسے شکست دے کر 3-1سے سیریز جیت لی،آسٹریلیانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز 354رنزکا پہاڑ کھڑا کر دیا جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 43.5اوورزمیں267رنزبناکرآؤٹ ہوگئی

مزید خبریں
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

مقبول ترین
برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس نے امریکی اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سیکیورٹی کونسل میں شکست کھانے کے بعد امریکا نے ایران پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں شکست کے بعد امریکا کی
آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نے حکومت مخالف نیا اتحاد بنا لیا. جنوری 2021ء میں حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت مخالف الائنس کے نام پر مشاورت کے بعد اسے
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں