Wednesday, 19 February, 2020
بھارتی بولرز کی شاندار بولنگ کے باوجود کولکتا ٹیسٹ ڈرا

بھارتی بولرز کی شاندار بولنگ کے باوجود کولکتا ٹیسٹ ڈرا

کولکتہ ۔  بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولکتہ میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ  ڈرامائی انداز میں ہار جیت کے ٖفیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لئے 231 رنز ہدف دیا تھا۔ بھارتی فاسٹ بولرز بھونیشور کمار، محمد شامی اور امیش یادیو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو صرف 75 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا تھا اور اس موقع پرمیچ کا فیصلہ بھارت کے حق میں یقینی نظر آرہا تھا کہ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کرنا پڑا جس سے سری لنکن ٹیم یقینی شکست سے بچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولکتہ میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ  ڈرامائی انداز میں ہار جیت کے ٖفیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔  کولکتا ٹیسٹ میں بھارتی بولرز کی روایتی سیم اور سوئنگ بولنگ کے باوجود میچ کا فیصلہ بھارت کے حق میں نہ ہوسکا اور خراب روشنی کے باعث ٹیسٹ بے نتیجہ ختم کرنا پڑا۔

ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لئے 231 رنز ہدف دیا تھا۔ بھارتی فاسٹ بولرز بھونیشور کمار، محمد شامی اور امیش یادیو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو صرف 75 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ اس موقع پر میچ کا فیصلہ بھارت کے حق میں یقینی نظر آرہا تھا کہ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل کو جلدی ختم کرنا پڑا جس کی وجہ سے سری لنکن ٹیم ایک یقینی شکست سے بچ گئی ہے۔

کولکتا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں اس کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔سب سے کم اسکور 167 رنز ہے جو 2005ء میں چنئی ٹیسٹ میں بنایا گیا تھا۔ جواب میں مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں عمدہ کھیل پیش کیا اور 294 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیراتھ 67، میتھیوز 52 اور تھریمانے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پہلی اننگز میں 122 رنز خسارے میں جانے کے بعد بھارتی اوپنرز نے دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور لوکیش راہول اور شیکھر دھون نے 166 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ راہول 79 اور دھون 94 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ سن 2010ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی اوپنرز نے کسی بھی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری پارٹنرشپ بنائی ہے۔

اوپنر ز کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی کے ناقابل شکست 104 رنز نے میچ میں بھارت کی پوزیشن مزید مستحکم کردی اور 352 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ ٹیسٹ میچوں میں کوہلی کی یہ 18 ویں جبکہ بین الاقوامی میچوں میں 50 ویں سنچری ہے۔ کوہلی نے کم ترین 348 میچ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سےقبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے بھی اتنے ہی میچز کھیل کر 50 بین الاقوامی سنچریاں اسکور کی تھیں۔

سری لنکا کو میچ جیتے کے لئے 230 رنز کا ہدف ملاتاہم ہدف کے تعاقب میںمہمان ٹیم کی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور پہلے ہی اوورسمارا وکرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ کوئی بھی بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے مزاحمت پیش نہ کر سکا اور 75 رنز پر7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر خراب روشنی کے باعث مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا اور ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔

بھونیشور کمار کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 8 جبکہ دوسری اننگز میں صرف 8 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 24نومبر سے ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  80379
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شسکت دے دی۔ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے دی گئی برتری کو بھی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی اننگ میں برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس خبر کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ویسے تو پاکستان کے ترکی کے ساتھ تعلقات ہمیشہ ہی برادرانہ رہے ہیں، مختلف علاقائی اور ملکی معاہدوں میں دونوں ملک شریک رہے ہیں۔ ان روابط کی جڑیں تاریخ کی گہرائی میںموجود ہیں لیکن یوں معلوم ہوتا ہے جیسے اب پاک ترک تعلقات کے بلندی کی طرف بڑھنے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری

مقبول ترین
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران کو مشورہ دیتے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیریس کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے بیان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غیر جانبدارانہ تبصرہ دیرپا پاکستانی موقف کا حامی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں