Thursday, 20 February, 2020
ایشز سیریز، آسٹریلیا پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز

ایشز سیریز، آسٹریلیا پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز

برسبین ۔ آسٹریلیا  کے شہر برسبین میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لئے ہیں۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 64 اور شان مارش 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بیٹسمینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں اب تک 89 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے 137 مزید رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن صرف 76 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار ابتدائی بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ میزبان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں بین کرافٹ نے پانچ، ڈیوڈ وارنر نے 26، عثمان خواجہ نے 11 اور ہینڈز کوم نے 14 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے جیمز اینڈرسن، کرس براڈ، معین علی اور جیک بال نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور معین علی نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے جیمز وِنس نے 83، سٹون مین نے 53 اور ڈیون ملان نے 56 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر کمنز اور مچل سٹارک نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ گذشتہ ایشزیز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  24208
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی اننگ میں برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں آج پھر ٹی 20 کا معرکہ لڑا جائے گا، بنگال ٹائیگرز کو کم بیک کا چیلنج درپیش ہے تو پاکستان کو نمبر ون کا، دونوں ٹیمیں آج خوب زور لگائیں گی۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ویسے تو پاکستان کے ترکی کے ساتھ تعلقات ہمیشہ ہی برادرانہ رہے ہیں، مختلف علاقائی اور ملکی معاہدوں میں دونوں ملک شریک رہے ہیں۔ ان روابط کی جڑیں تاریخ کی گہرائی میںموجود ہیں لیکن یوں معلوم ہوتا ہے جیسے اب پاک ترک تعلقات کے بلندی کی طرف بڑھنے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کویتی نائب وزیراعظم احمد منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور
پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤژنگ نے کہا ہے کہ چین ایک معاشی مستحکم پاکستان چاہتا ہے۔ پاکستان کی ترقی چین کے لیے اہم ہے۔ سی پیک کے خلاف اٹھنے والی آوازیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ چین کے سفیر یاؤژنگ کا اسلام آباد میں پاک چین
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چار جہاز چلے گئے پی آئی اے انتظامیہ کو خبر تک نہیں، ارشد محمود ملک ایئر فورس چھوڑ کر مستقل پی آئی اے میں آجائیں، سابق وزیراعظم اپنے علاج کیلئے جہاز لندن لے کر گئے اور جہاز ان کے علاج تک

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں