Saturday, 04 July, 2020
ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
فائل فوٹو

پاکستان کی جانب سے 226 انٹرنیشنل میچز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر نے 15 سالہ شاندار کیرئیر کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

اس موقع پر ثناء میر کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کی نمائندگی کرنااور گرین جرسی پہننا قابل فخر لمحہ ہے، میں پی سی بی کی مشکور ہوں جس نے مجھے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا۔

ثناء میر نے کہا کہ وہ سپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں، گراؤنڈ اسٹاف اور ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے پس پردہ رہ کر ان کی کامیابی اور ویمنز کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ اور مینٹورز کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں جن کے غیرمشروط تعاون نے انہیں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی سے متعلق خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دی۔

ثناء نے کہا کہ وہ اس موقع پر اپنے ڈیپارٹمنٹ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی بھی مشکور ہیں جنہوں نے پورے کیرئیر میں ان کا ساتھ دیا اور اگر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جاری رہتی ہے تو وہ اس کے ساتھ کام کرتی رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران وہ خواتین کرکٹ کی چند بہترین کھلاڑیوں سے ملیں اور ان سے گہری دوستی قائم ہوئی، انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی کہانیاں اور فلسفہ نے نہ صرف انہیں ایک مضبوط ایتھلیٹ بننے میں مدد کی بلکہ انہیں ایسا سبق دیا جو ہار، جیت یا کھیل سے منفرد ہے۔

ثناء میر نے کہا کہ جب وہ اپنے کیرئیر پر نظر ڈالتی ہیں تو انہیں یہ جان کر اطمینان نصیب ہوتا ہے کہ وہ ایک ایسے عمل کا حصہ رہی ہیں جس کے نتیجے میں پہلے لارڈز میں کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017 کا فائنل کھیلا گیا اور پھر آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 کا فائنل 87 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ جیسے ٹورنامنٹس پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا جیسی ٹیموں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ ان ممالک کی خواتین کھلاڑیوں کو ان مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں مجھے سوچنے کا بھرپور موقع ملا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اب زندگی میں آگے بڑھنے کا بہترین وقت ہے، میری جانب سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کا سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا۔

ثناء میر نے کہا کہ آخر میں وہ دنیا بھر میں موجود اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مداحوں نے 15 سالہ طویل کیرئیر میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  16018
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
معروف ریسلر انڈرٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے۔ انھوں نے 1990 میں ورلڈ ریسلنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ کو جوائن کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سینئیر پلیئر اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے سابق کپتان اور کرکٹ تبصرہ نگار رمیز راجہ کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں میں منعقد ہوئی جس کے دوران تمام 6 فرنچائزز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب
بھارت میں کیوریٹر بکیز کی ایماء پر پچ فکسنگ کرنے لگے،پونے سٹیڈٰیم کے کیوریٹر پنڈو رنگ نے بکی کے روپ میں صحافی کو پچ کا معائہ کروا دیا۔ بکی کی مرضی کی پچ بنانے پر آمادگی کا اظہارکیا۔ صحافی نے سٹنگ آپریشن کے دوران بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دوسرے ون ڈے میچ سے قبل کیوریٹر کو لالچ دے

مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں