Sunday, 16 June, 2019
جوز بٹلر نے کینگروز کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی

جوز بٹلر نے کینگروز کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی

مانچسٹر . جوزبٹلر نے کینگروز کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی جب کہ پانچویں میچ میں ایک وکٹ کی فتح سے انگلینڈ نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا۔ پانچویں اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے 206 رنز ہدف کا تعاقب نہایت مایوس کن انداز میں شروع کیا جب اس کی پانچ وکٹیں صرف 53 رنز کے دوران گرگئیں۔

جیسن روئے (1) کو ایشٹون ایگر نے بولڈ کیا جبکہ جمی بیئر اسٹو (12) ، جوئے روٹ (1) اور ایون مورگن (0) بلی اسٹینلیک کا شکار بنے، الیکس ہیلز 20 رنز بناکر رچرڈسن کی گیند پر پین کی وکٹ بنے، معین علی (16) کو اسٹوئنس نے لیون کی مدد سے قابو کیا، سام کیورن (15) اور لیام پلنکٹ (0) رچرڈسن کی وکٹ بنے، ہدف کے قریب عادل رشید (20) بھی آؤٹ ہوگئے تاہم دوسرے اینڈ پر موجود بٹلر ڈٹے رہے اور آخر میں چوکا جڑ کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا، انھوں نے 122 بالز پر ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے، اسٹینلیک اور رچرڈسن نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل معین علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم 34.4 اوورز میں ہی 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، ٹریویس ہیڈ نے سب سے زیادہ 56 رنز 42 بالز پر 9 چوکوں کی مدد سے بنائے، ڈی آرسی شارٹ 47 اور کیری 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شان مارش صرف 8 رنز بنا پائے، معین علی نے 46 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، سام کیورن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  94082
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میزبان ٹیم کو دباؤ کا شکار کریں گے، محمد عامر پیس اور سوئنگ کے امتزاج سے
کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز میں پاکستان کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلرحسن علی کو سنہ 2017 کا ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے جبکہ چیمپیئز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو شائقین نے سال کا بہترین لمحہ قرار دیا ہے۔
اس لیگ میں شرکت کرنے والے کرنے والے کرکٹرز کو لیگ شروع ہونے سے پہلے 50 فیصد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
بھارت, روہت شرما الیون, میتھیوز, روشن ڈکویلا, سرنگا لکمل, ویرات کوہلی, سری لنکا, کرکٹ

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں