Monday, 03 August, 2020
پی ایس ایل، کرکٹرز کی آؤٹنگ اور دیسی ڈنر

پی ایس ایل، کرکٹرز کی آؤٹنگ اور دیسی ڈنر

پاکستان سپر لیگ فائیو کے لیے پاکستان  میں موجود مختلف ٹیموں کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے آؤٹنگ سمیت دیسی ڈنر کیا۔

پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے کراچی میں آوٹنگ کی، پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے مقامی ریستوران میں باربی کیو ڈنر کیا جبکہ کیمرون ڈیلپورٹ، عماد وسیم، بابر اعظم، چیڈوک والٹن اور دیگر نے کلفٹن میں باربی کیو ڈنر کیا ۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن اور لیام لیونگٹسن نے پاکستانی کھانوں کو خوب انجوائے کیا۔

پی اس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈز کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے مشہور ریسٹورانٹ میں ڈنر انجوئے کیا، سعید اجمل ، فل سالٹ، لیوک رونکی ، کولن انگرم ، رومان رئیس اور دیگر نے سیدپور ویلج کے قریب مشہور ریسٹورانٹ میں مزیدار کھانوں محظوظ ہوئے ۔

ملتان میں موجود پشاور زلمی ٹیم کے لیے ملتان میں اسپیشل ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس دوران پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی روایتی دیسی پکوان ’دم پخت‘ اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور ڈش ’ پیندا ‘ سے تواضع کی گئی۔

4 دنوں پر مشتمل یہ پہلا مرحلہ ایک مکمل پیکج ثابت ہوا جو پاکستان اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑی زبردست خبر ہے۔ اس مرحلے میں 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کُل 7 میچ کھیلے گئے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2، 2 فتوحات کے بعد کامیاب ترین ٹیموں میں شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

پی ایس ایل، کرکٹرز کی آؤٹنگ اور دیسی ڈنر
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  85853
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستانی کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ رومان نے بیٹی کی ولادت کو اللہ کی رحمت قرار دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکرنے کے ساتھ ہی قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ بابر اعظم کی کٹگری اے میں جگہ برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی کٹگری اے میں ترقی ہوئی ہے
کرکٹر عمر اکمل کیس کا تفصیلی جاری کر دیا گیا ہے، عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی برقرار ہے، پابندی میں معطل سزا کو شامل نہیں کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بظاہر عمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب مڈل آرڈر عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ جلد متوقع ہے، فکسنگ کیس میں ملوث بیٹسمین کی پیشی27اپریل کو ہوگی جس کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔
سرینگر:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس پارٹی کے سرکردہ رہنما روح اللہ مہدی نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اب اس منصب سے دستبردار ہوگئے ہیں، لہذا آئندہ سے ان کے کسی بھی بیان کو نیشنل کانفرنس سے منسوب نہ کیا جائے۔
ایک عجیب وغریب واقعے میں کان پور پولیس نے ایک بکری کو ماسک نہ پہننے پرگرفتارکرلیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیکن گنج پولیس نے بکری کو اٹھایا اور جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں اور کراچی والوں کوسندھ حکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں