Thursday, 02 April, 2020
پاک، بنگلا دیش آج تیسرا ٹی 20 معرکہ، گرین شرٹس کو نمبر ون رہنے کا چیلنج درپیش

پاک، بنگلا دیش آج تیسرا ٹی 20 معرکہ، گرین شرٹس کو نمبر ون رہنے کا چیلنج درپیش

لاہور میں آج پھر ٹی 20 کا معرکہ لڑا جائے گا، بنگال ٹائیگرز کو کم بیک کا چیلنج درپیش ہے تو پاکستان کو نمبر ون کا، دونوں ٹیمیں آج خوب زور لگائیں گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں آج پھر چوکوں چھکوں کی برسات، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، پاکستان ٹی ٹونٹی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے واحد آپشن کلین سویپ ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیش 9ویں پوزیشن پر ہے، اگر بنگال ٹائیگرز آج کا میچ جیت جاتے ہیں تو پاکستان سے پہلی پوزیشن چھن جائے گی اور آسٹریلیا پہلی پوزیشن حاصل کر لے گا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جہاں موسم رنگ بدل رہا ہے اور بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کو سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کے کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مہمان ٹیم بھی جیت کے حصول کے لیے آج بھی ایک نیا کمبی نیشن اپنائے گی۔

قومی سکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، عماد وسیم کی جگہ عماد بٹ، حارث روف کی جگہ عثمان قادر کو کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی امیدوں کے محور کپتان بابر اعظم، آل راونڈر شعیب ملک، احسان علی اور محمد حفیظ ہوں گے جبکہ باولنگ میں شاہین آفریدی، حارث روف، محمد حسنین، اور شاداب خان پر بھروسہ کیا جائے گا۔

قومی شاہین سیریز تو نام کر چکے، بنگالی کھلاڑیوں نے بھی کم بیک پر نظریں جما لیں، واحد فتح کے ساتھ وطن واپس جانے کی خواہشمند مہمان ٹیم کو سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں نو جبکہ پہلے میچ میں پانچ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  51862
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس خبر کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے ۔پاکستان اس وقت ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ بنگلہ دیش کی درجہ بندی نویں ہے ، اگر بنگلہ دیش یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوجاتا توپاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہوجاتا۔
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے

مزید خبریں
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قطر نے عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب ترقی یافتہ ممالک سے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کرنے کی وزیراعظم عمران خان کی تجویز کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔
ملی یکجہتی کونسل کی تمام رکن جماعتوں کے قائدین، علماء کرام اور دینی راہنمائوں نے کرونا وائرس کے پھیلائو سے پیدا ہونے والی صورت حال پر مندرجہ ذیل اعلامیہ جاری کیا ہے: کرونا وائرس اس وقت تمام دنیا میں پھیل چکا ہے اور ساری انسانیت اس کی وجہ سے پریشانیوں اور مشکلات کا شکار ہے، اموات، تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہیں اوردنیا میں خوف کی ایک فضا قائم ہے۔
کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔اور دوسری جانب ایچ ای سی نے طلبہ کے وقت کے ضیاع کو بچانے کےلیے آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو متارف کروایا ہےمگر طلبہ نے اس آن لائن سسٹم پر سخت رد عمل کا مظاہرہ کیاہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد2291 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہو چکی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں