Monday, 03 August, 2020
کورونا وائرس، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو نے نیا گانا جاری کر دیا

کورونا وائرس، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو نے نیا گانا جاری کر دیا

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا نیا گانا جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 6 لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 28 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو عرف ڈی جے براوو نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے یوٹیوب پر ایک حوصلہ افزا گانا جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈی جے براوو نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم ہار نہیں مانیں گے، اس وبا کے دوران میری دلی دعائیں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، آئیں سب ملک کر وائرس کے خلاف جدوجہد کریں۔

اپنے گانے میں براوو نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کی سرگرمیاں بھی محدود ہوکر رہی گئی ہیں اور پاکستان سپر لیگ معطل کیے جانے کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ کا انعقاد بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6706
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے تھی، اخباری نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو سزا تو ملنی ہی تھی،البتہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ سلسلہ رکنے والا نہیں،
ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے عالمی دنیا سے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل کر دی۔
نیوزی لینڈ نے باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 240 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔
پرتگال اور ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے حریف بارسلونا کے کھلاڑی لیونل میسی کو شکست دے کر سال کے بہترین کھلاڑی کا 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ پانچویں بار جیت لیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کو سال کا بہترین فٹ بالر کا ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ فرانس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔

مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔
سرینگر:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس پارٹی کے سرکردہ رہنما روح اللہ مہدی نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اب اس منصب سے دستبردار ہوگئے ہیں، لہذا آئندہ سے ان کے کسی بھی بیان کو نیشنل کانفرنس سے منسوب نہ کیا جائے۔
ایک عجیب وغریب واقعے میں کان پور پولیس نے ایک بکری کو ماسک نہ پہننے پرگرفتارکرلیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیکن گنج پولیس نے بکری کو اٹھایا اور جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں اور کراچی والوں کوسندھ حکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں