Wednesday, 19 February, 2020
سیریزکھیلنے سے انکار، پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع کر لیا

سیریزکھیلنے سے انکار، پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع کر لیا

لاہور۔ پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے آئی سی سی کو نوٹس جمع کرادیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاک بھارت سیریز کے معاملے پر آئی سی سی سے ڈِسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ آئی سی سی ڈِسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی پاک بھارت سیریز کا معاملہ دیکھے گی اور فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ سنائے گی۔ کمیٹی کے فیصلے پر کوئی بھی فریق عدالت نہیں جا سکے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بالآخر بھارت کیساتھ دو دو ہاتھ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کیساتھ سیریز نہ کھیلنے پر بورڈ نے آئی سی سی سے ڈِسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی بنانے کی درخواست کر دی ہے۔ پی سی بی نے اپنے وکلا کے توسط سے آئی سی سی کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے تنازعات کمیٹی کے سامنے کیس رکھا جائے۔

آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر تین رکنی ڈسپیوٹ پینل بنانے کا پابند ہے جو دبئی یا برطانیہ میں سماعت کرے گا۔ آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر 3 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے، ایک نمائندہ پی سی بی جبکہ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کا نامزد کردہ ہو گا۔ ڈِسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی پاک بھارت سیریز کا معاملہ دیکھے گی اور فریقین کا موقف سننے کے بعد کیس کا فیصلہ برطانوی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔ کمیٹی کے فیصلے پر کوئی بھی فریق عدالت نہیں جا سکے گا۔ 

بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں بھارت نے پاکستان کو 2015 سے 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کا ایم او یو سائن کیا جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ہر بار سیکیورٹی خدشات اور حکومتی اجازت کو جواز بناتے ہوئے سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا اور معاہدے کے مطابق ایک بھی باہمی سیریز اب تک نہیں کھیلی جا سکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس زر تلافی ادا کرے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ان کی حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے کرکٹ سیریز کے معاہدے پر عملدرآمد کے لئے بی سی سی آئی کو نوٹسز بھی بھیجے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59510
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی اننگ میں برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ویسے تو پاکستان کے ترکی کے ساتھ تعلقات ہمیشہ ہی برادرانہ رہے ہیں، مختلف علاقائی اور ملکی معاہدوں میں دونوں ملک شریک رہے ہیں۔ ان روابط کی جڑیں تاریخ کی گہرائی میںموجود ہیں لیکن یوں معلوم ہوتا ہے جیسے اب پاک ترک تعلقات کے بلندی کی طرف بڑھنے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری

مقبول ترین
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران کو مشورہ دیتے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیریس کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے بیان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غیر جانبدارانہ تبصرہ دیرپا پاکستانی موقف کا حامی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں