Wednesday, 22 August, 2018
’’امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا‘‘

’’امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا‘‘

 

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنی سفاتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ:

’’یہ ہونا ضروری تھا‘‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اتحادی کو تسلیم کرنے کے لیے علاوہ اور کچھ نہیں۔ یہ وہ کام ہے جو ہونا ضروری تھا۔ ان کا کہنا تھا میں امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کے احکامات دیتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق فیصلے کو کافی مخالفت کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے دو دہائیوں تک اس اقدام سے گریز کیا لیکن اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے کوئی آثار نظر نہیں آئے لہٰذا اب میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان سے قبل کابینہ اجلاس میں اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ یروشلم کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی کافی عرصے سے تاخیر کا شکار تھی۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا کے متعدد صدور نے ماضی میں کہا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا، انہوں نے ایسا ہمت نہ ہونے کی وجہ سے کیا یا کسی اور وجہ سے اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ 


قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی سے متعلق فیصلے کا اعلان رات 11 بجے کریں گے۔

اعلیٰ امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یروشلم کو اسرائیل کا دالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے تاہم امریکی سفارتخانے کی منتقلی میں 6 ماہ کی تاخیر کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  76633
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فرانس میں ایک میگزین کا تازہ ترین شمارہ مارکیٹ سے اس لئے اٹھا لیا گیاکہ اس میں شامل ایک نقشہ میں اسرائیل کو حقیقی ریاست تسلیم نہیں کیا گیا۔ یہودیوں کا میگزین سے تصحیح شائع کرنیکا مطالبہ
گبون کے دارالحکومت لبری ولی میں 53 سالہ حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے 2 غیرملکیوں کو زخمی کردیا۔ دونوں زخمی ڈنمارک کے شہری اور غیرملکی دستاویزی چینل کے صحافی ہیں۔
افغان طالبان نے قطر میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں اپنی سابقہ شرط کو دہراتے ہوئے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے دفتر کی حیثیت کو تسلیم کیا جائے اور یہ کہ غیر ملکی افواج کا انخلا ہی مفاہمتی عمل کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان
روس نے امریکی صدر براک اوباما کے اسٹیٹ آف دی یونین سالانہ خطاب کے ردعمل میں کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے:''امریکا عالمی امور میں اپنا تسلط چاہتا ہے''۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے بدھ کو ماسکو میں صحافیوں سے

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں