Monday, 18 February, 2019
وقت قریب ہے کہ ہم مکمل امن کی طرف چلیں گے، جنرل غفور

وقت قریب ہے کہ ہم مکمل امن کی طرف چلیں گے، جنرل غفور

راولپنڈی ۔  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کرتار پور راہداری کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا، کرتار پور راہداری کے حکوتی اقدام پر منفی رنگ دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے، جنگ بندی معاہدے پر دونوں ممالک کے تعلقات پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت نے کرتار پور راہداری کا آغاز کیا، بھارت کرتار پور راہداری پر بھی منفی ردعمل دے رہا ہے، سکھ برادری کا داخلہ صرف ایک راستے سے ہوگا، 4 ہزار سکھ یاتری روزانہ آسکیں گے، امید ہے ہمارے خیرسگالی جذبے کا انڈیا مثبت ردعمل دے گا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے مذاکرات پر رضا مندی نہیں ہوتی، ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں بتدریج کمی آ رہی ہے، کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کےخلاف زیادہ تر جنگ کے پی میں لڑی گئی، دعا ہے وہ دن آئے جب پاکستان میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہ ہو، گزشتہ 15 سال میں دہشتگردی کے واقعات بتدریج کم ہوئے، وہ وقت قریب ہے جب ہم مکمل امن کی طرف چلیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا بلوچستان ہمارے جغرافیہ کا 43 فیصد ہے، یہاں پر دہشتگردی کا گراف نیچے آیا ہے، بلوچستان کے فراری قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں، بلوچستان میں سکیورٹی آپریشن کیلئے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ انہوں نے کہا رینجرز نے جانفشانی سے کراچی کی روشنیاں لوٹائیں، قیام امن کو آگے لے کر چلیں گے، حالات مزید بہتر ہوں گے، آپریشن ردالفساد کے تحت ملک میں 44 بڑے آپریشن ہوئے، ردالفساد کے اہداف کے مطابق بھی کارروائی چل رہی ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کے صرف 3 مطالبات تھے، چیک پوسٹس میں کمی، مائنز کو کلیئر کروایا جائے اور لاپتہ افراد کی بازیابی۔ چیک پوسٹس میں کمی کے مطالبے کے حوالے سے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج نے صورتحال میں بہتری آنے پر چیک پوسٹوں میں کمی کی ہے، اگلے سال پاک افغان بارڈر پر خاردار تار لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا، جس سے صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 15 سال جنگ لڑی، جس کے دوران بہت سے دہشت گرد مارے بھی گئے، اس وقت بھی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی فورس وہاں بیٹھی ہے تو یہ کیسے ثابت ہوگا کہ لاپتہ افراد ان کی فورس میں شامل نہ ہوں، یا کسی اور جگہ لڑائی ہیں استعمال نہ ہورہے ہوں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لاپتہ افراد سے معلق 2 جگہوں پر شکایات موصول ہوئیں اور مجموعی طورپر 7 ہزار کیسز آئے، جن میں سے تقریباً 4 ہزار کیسز حل ہوچکے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ 70 ہزار پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لڑتےہوئے شہید یا زخمی ہوئے، وہ بھ ہم میں سے ہی ہیں۔ ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ریاست نے پی ٹی ایم والوں کے ساتھ تعاون کیا، لیکن یہ لوگ جس طرف جارہے ہیں تو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ وہ لائن کراس کرلیں، جس کے بعد ریاست کو اپنا زور لگا کر صورتحال کو قابو کرنا پڑے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلیے حکمت عملی تبدیل کی ہے، پچھلے تین سال میں 2200 فراری قومی دھارے میں شامل ہوئے اور ہتھیار ڈال دیے ہیں، صوبے میں  امن وامان کی صورتحال ماضی سے بہتر ہے۔ شہر قائد کے بارے میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کراچی میں 99 فیصد جرائم میں کمی آئی ہے اور رینجرز نے 9سال سے قربانیاں دے کر امن بحال کیا، شہر میں کاروباری سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوچکی ہیں اور سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  53293
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ راؤ انوار سے سانحہ ساہیوال تک بطور حکومت ہمارا فرض ہے کہ جعلی مقابلوں کا خاتمہ کیا جائے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک چین فضائی مشقوں کا معائنہ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کور
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بنائی جانے والی 70 سے زائد ہاؤسنگ اسکیمیں جعلی نکلیں۔ گوادر میں ڈیپ سی پورٹ مکمل ہونے اور سی پیک منصوبے کے باعث ان دنوں وہاں نئی نئی ہاوسنگ اسکیمیں بنائی جارہی ہیں اور مختلف ناموں سے بنائی جانے

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں