Thursday, 28 May, 2020
آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، اکرم درانی

آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، اکرم درانی

اسلام آباد ۔ رہبر کمیٹی کے رکن اور رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے موسم کے حوالے سے معلوم تھا اور مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تاہم کارکن پر عزم ہیں اور ایک ماہ بھی دھرنے میں رہنے کو تیار ہیں جب کہ رہبر کمیٹی کی طرف سے دھرنے کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ جو فیصلہ ہوگا رہبر کمیٹی کے ممبران کے زریعے ہی ہوگا، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے استعفیٰ کا، استعفیٰ دیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز ہیں تاہم مناسب وقت پر رہبر کمیٹی اپنے فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  79007
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک کی صورتحال قابو میں ہے۔ اگر ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو بندشوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم اور دیگر ٹیم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں اسد
حکومت نے نیب اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے متعلق نئے ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوگی۔
کراچی: سندھ میں دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے صوبائی حکومت نے پلان ترتیب دے دیا اور ماہی گیری کی بھی مشروط اجازت دی دے گئی۔ پلان پر عملدرآمد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اجازت سے مشروط ہے۔
وفاقی کابینہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سزا اور تعمیراتی صنعت کے لیے آرڈیننسز کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے آرڈیننس کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں