Wednesday, 22 August, 2018
طاہر القادری سڑکوں پر نکلے تو بھرپور ساتھ دینگے، عمران خان

طاہر القادری سڑکوں پر نکلے تو بھرپور ساتھ دینگے، عمران خان

اسلام آباد ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی طرف سے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں، فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ اور لوگوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان نہیں سمجھتے، تمام مسلم ممالک کو اس فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے بعد شہباز شریف کا جھوٹ پکڑا گیا، رانا ثناء نے گولیاں چلانے کا حکم دیا، دونوں کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا طاہر القادری نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا تو بھرپور ساتھ دینگے، متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پوری قوم باہر نکلے تا کہ ان کو سزائیں ہوں۔ عمران خان نے کہا پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات کیلئے احتجاج کیا، ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، احسن اقبال جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین  بھی تھیں، نجفی کمیشن رپورٹ میں پولیس کو کوراپ کیا گیا، نجفی رپورٹ میں شہبازشریف کا جھوٹ سامنے آگیا، شہبازشریف اورراناثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کا کیس ہوناچاہئے، انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئے،عابد شیر علی کا والدکہتا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کئے ہیں۔ طاہرالقادری کو اعتماد دلانا چاہتے ہیں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والوں کے خلاف جب سڑکوں پر نکلیں گے تو پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن سیاسی احتجاج کیا تو مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا، آمر کی گود میں پلنے والے ہی کسی پر اس طرح دہشت گردی کا کیس کر سکتے ہیں۔ عمران خان نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کے سوال پرجواب دیا کہ میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا انہیں جیل میں ڈالتا ہوں

امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ سارے مسلمان ممالک کے سربراہان کو اس معاملے پر کھڑے ہونا چاہیے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے۔ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم کو طیب اردگان جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زاہدحامد نے ایوان میں کہاکہ کوئی ترمیم نہیں ہوئی،پارلیمنٹ کرپٹ شخص کوبچانے کیلئے لگی ہوئی تھی،احسن اقبال معتبرشکل بناکرجھوٹ بولتے ہیں۔ میراسلطانہ ڈاکو سے موازنہ کیوں کیاجاتا ہے ،میں نے بیرون ملک پیسہ کمایا اور ملک میں لایا جبکہ نوازشریف 300 ارب چوری کرکے باہر لے گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آصف زرداری نے جس طرح ڈانس کیاانہیں مزیدپرفارمنس دینی چاہئے۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں ضمانت قبل از گرفتاری میں 11 دسمبر تک توسیع مل گئی جب کہ مقدمہ سیشن عدالت کو بھجوانے کی استدعا پرپولیس کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  69245
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی سے متعلق
ایف آئی اے کی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ہفتے کو پھر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم دونوں رہنما پیش نہ ہوئے
تحریک انصاف کے صوبائی نشست کے لیے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ خان گنڈا پور خودکش حملے میں شہید ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان نعمان افضل آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خودکش

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں