Tuesday, 25 February, 2020
وزیراعظم کا چینی صدر سے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا چینی صدر سے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات سے قبل صدر شی جن پنگ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف سمیت وفد میں شامل شخصیات سے مصافحہ کیا اور ان کا خیرمقدم کیا۔

وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال، علاقائی سیکیورٹی، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر ریلوے شیخ رشید، وفاقی وزیر خسرو بختیار اور مشیر تجارت رزاق داؤد بھی موجودتھے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر چین نے ہماری تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے، چین کی خواہش تھی صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے پہلے پاکستان اور چین ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں۔

وزیر خارجہ کا کہا کہنا تھا کہ چین کی قیادت کے ساتھ سی پیک سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور بہت سی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چین کے ساتھ تعلیم، معذور افراد کی فلاح و بہبود اور نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق بھی ایم و یوز پر دستخط کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2862
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے کرونا وائرس کے حملے اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستانی ہم منصب
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی یوں تو دنیا بھر میں ہٹلر کے نام سے مشہور ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور وادی کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں شدید تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں، اب ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی صدر نے 400 کرپٹ افراد کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا۔ چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی صر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے دوران بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج پر تشدد شکل اختیار کر گیا، نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ‘’نیو بلیو ایریا’’ منصوبے کی منظوری دے دی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں نیو بلیو ایریا منصوبہ کی منظوری
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی پیر کو ایک بار پھر مچھلی بازار بنا رہا اور اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران پہلے ہی خطاب میں پاکستان کی تعریف کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورے پر بھارت پہنچے تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ڈونلڈ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں