Sunday, 16 June, 2019
نیب کارروائی: وزیراعظم قانون سے بالاتر نہیں، چیئرمین

نیب کارروائی: وزیراعظم قانون سے بالاتر نہیں، چیئرمین

لاہور ۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جب قائد حزب اختلاف نیب کی کارروائی کا سامنا کرسکتا ہے تو وزیراعظم کو کوئی استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کا سامنا نہ کریں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے وزیراعظم پر نیب کیس کو ان کی توہین قرار دیئے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ جب قائد حزب اختلاف نیب کی کارروائی کا سامنا کرسکتا ہے تو وزیراعظم کو کوئی استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کا سامنا نہ کریں، بہت سادہ لوگ ہیں جنہوں نے وزیراعظم کی توہین کا کہا،  یہ وزیراعظم کی توہین نہیں بلکہ ان کی عزت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، ان کی توقیر ہوئی ہے اور قد کاٹھ میں اضافہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عملی قدم ہے کہ وہ پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے، یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے جب کہ وزیراعظم کا نعرہ تھا کہ وہ پاکستان سے بدعنوانی ختم کریں گے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ آج تک حزب اقتدار سے رعایت کرنےکا نیب پر دباؤ نہیں، ایسادباؤ آبھی جاتا ہے تو نیب کبھی اس کے سامنے سرنگوں نہیں ہوگا، روز اول ہی کہا تھا کہ اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کام کریں گے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ عالمی تاثر ہے پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں، قانون کی حکمرانی لانے میں چیف جسٹس، تمام ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ریمانڈ عدالتیں دیتی ہیں اور عدالتیں تمام حقائق دیکھ کر ریمانڈ دیتی ہیں، انتقام یا زیادتی کا نیب میں کوئی تصور نہیں، نیب کا کسی کے ساتھ ذاتی جائیداد کا مسئلہ نہیں، نیب کی کسی گروپ، سیاسی جماعت یا حکومت سے وابستگی نہیں، نیب کی وفاداری اور وابستگی پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہے، جہاں پاکستان کا مسئلہ آئے گا تو بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا جھکاؤ فلاں طرف کی بات درست نہیں ہے، جرم ہوا ہے تو انکوائری ہوگی، این آر او کوئی بھی دے کسی کو بھی دے نیب اس کا حصہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان کے مفادات مقدم ہیں، ہم نے ان کا تحفظ کرنا ہے، سیاستدان حزب اختلاف سے ہیں یا اقتدار سے، ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ہمارے لیے سب برابری کا درجہ رکھتے ہیں اور ہم نے کسی کوترجیح نہیں دی۔

جاوید اقبال نے کہا کہ حزب اختلاف تھوڑا باذوق ہو، نیب کو کم از کم منشا بم تو نہ کہیں، نیب کبھی منشا بم تھا نہ ہوگا،نیب ہائیڈروجن یا نائیٹروجن بم ضرور ہے جو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ہاؤسنگ سوسائٹی نے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے تو وہ پیسہ واپس آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  51065
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دیا ہے۔
بویا کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ میں سپاہی عامل شاہ شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں پاک فوج کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ اور آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) کے
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے حملے میں شہید فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں