Saturday, 06 March, 2021
سینیٹ: اوپن ووٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، عمران خان

سینیٹ: اوپن ووٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، عمران خان

کلرسیداں ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، سیکریٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں۔

کلرسیداں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کے کرپٹ نظام کی سپورٹ کررہی ہیں، مولانا فضل الرحمان اس نظام کے سب سے بڑے بینیفشری اور کرپشن کے بادشاہ ہیں، یاد رکھیں اگر اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، سیکریٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں،

عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی ایک سیٹ کا ریٹ 50 کروڑ سے 70 کروڑ روپے لگ چکا ہے، کیسے ممکن ہے کہ پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا، میرے پاس پہلے ویڈیو ہوتی تو میں اپنے خلاف کیسز پر عدالت میں پیش کرتا، سوال یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ ویڈیو کی ٹائمنگ کیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ ویڈیو سے میرے موقف کی تائید ہوئی۔

آٹے کی قیمت کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ غلط وقت پر دو بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار کم ہوئی، آٹے کی قیمت نہ بڑھے اس لیے گندم درآمد کررہے ہیں، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوئی،  ہماری ساری کوشش ہے کہ اپنی برآمدات بڑھائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ افریقا کے خلاف  ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ درست ہو چکا ہے، سسٹم تبدیل ہونے کے نتائج آئندہ دو تین سال میں سامنے آئیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  12459
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ شدہ رائے سنا دی۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ ووٹ کی سیکریسی ہمیشہ کے لیے دائمی نہیں رہتی، عدالت نے چار ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہو چکے، معلوم ہے کونسا سیاسی لیڈر پیسے لگا رہا ہے، کرپشن کو روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو نہیں دوں گا۔ میڈیا کے مطابق پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو
وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی گئی اور اس کام کے لیے 15 کروڑ ڈالر مختص

مقبول ترین
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن الزامات ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔ سرکوزی نے صدارت کے دوران ایک جج کو بہترعہدے کی آفر کے بدلے اپنے کیس سے متعلق معلومات حاصل کیں، سابق صدر کی انتخابی کیمپین
سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ شدہ رائے سنا دی۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ ووٹ کی سیکریسی ہمیشہ کے لیے دائمی نہیں رہتی، عدالت نے چار ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
پاکستان کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔ ادارۂ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کوویکس پلیٹ فارم سے ملے گی۔ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔
گلگت بلتستان حکومت کے وزیر راجہ ناصر علی خان نے کہا ہے کہ محمد علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیما دنیا میں نہیں رہے، حکومت، فوج اور لواحقین سب اس رائے پر متفق ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے پریس کانفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں