Sunday, 18 May, 2025
آپریشن ’’ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ میں بھارت کے متعدد تنصیبات تباہ

آپریشن ’’ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ میں بھارت کے متعدد تنصیبات تباہ

اسلام آباد - پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری مسلسل جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اور اب سے کچھ دیر قبل کیے گئے فوجی ہوائی اڈوں پر حملے کے جواب میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس آپریشن کو بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا نام دیا گیا ہے۔ (بنیان المرصوص یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار)


میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے۔ بھارت میں مزید جگہوں پر حملے جاری ہیں۔

پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت اب تک اہم بھارتی عسکری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

بیاس میں وہ اسٹوریج سائٹ جہاں سے پاکستان پر براہموس میزائل داغے گئے، مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔

ادھم پور ائیر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنا کر غیر مؤثر کر دیا گیا ہے۔ پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ کارروائیاں دشمن کے پہلے حملے کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں، جو ہماری سرزمین، عوام اور خود مختاری پر حملہ تھا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  91047
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان نے مودی کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات کو مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق خطے کی امن کے لیے بین الاقوامی کوششیں کی جا رہی ہیں یہ بیان غلط معلومات پر مبنی ہے، مودی کا بیان سیاسی موقع
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو ایک بار پھر سخت پیغام دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کے علاقوں
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

مقبول ترین
قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ تین دنوں میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر کے سلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ عمر بھریاد رکھے گا، جو دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6 جہاز گرائے۔
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں