Saturday, 20 January, 2018
’’امریکہ سے امداد کی بحالی کا نہیں کہیں گے، آرمی چیف‘‘

’’امریکہ سے امداد کی بحالی کا نہیں کہیں گے، آرمی چیف‘‘

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی کمانڈر کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا سے امداد کی بحالی کا نہیں کہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف اور ایک امریکی سینیٹر نے فون کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف ووٹل نے آرمی چیف کو کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہتے ہیں اور موجودہ صورتحال عارضی مرحلہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے کہا کہ امریکا پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی کا نہیں سوچ رہا، افغانستان کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے والوں سے نمٹنا میں تعاون چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ امریکی سینیٹر نے بھی آرمی چیف کو سیکیورٹی امداد سے متعلق امریکی فیصلے سےآگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی جنرل کے سامنے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان امریکی امداد کی بحالی کے لیے نہیں کہے گا، امریکی امداد نہ بھی ہوتو دہشت گردی کے خلاف مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے اور دہشت گردی  کے خلاف کوششوں کو اسٹیک ہولڈرز سے مل کر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم آپریشن ردالفساد کے ذریعے پہلے ہی کئی کارروائیاں کررہے ہیں، پاکستان میں ہررنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ دہائیوں سے تعاون کے باوجود حالیہ بیانات سے دھوکا دیا گیا، اسی طرح متفقہ قومی رد عمل ایسے ہی جذبات کا مظہر ہے۔ امریکی کمانڈر نے افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف نے افغان مہاجرین کی واپسی انتہائی ضروری قرار دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38767
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں پی ٹی آئی راہنماؤں اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی ہےاور پولیس کو تینوں ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
7 سالہ زینب کے اغواء، زیادتی اور بہیمانہ قتل کے بعد قصور میں 2 روز تک جاری رہنے والے پر تشدد احتجاجی مظاہرے تھم گئے اور شہر کی صورتحال آج پر امن ہے۔ 2 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد صبح سویرے دکانیں کھل گئیں ہیں اورتعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں۔ حالات معمول پر آ گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جھوٹی خبریں نشر کرنے پر دو نجی نیوز چینلز کو قانونی نوٹس جاری کردیا ہے۔ قانونی نوٹس مصطفیٰ رمدے ایڈووکیٹ کی جانب سےجاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان چینلوں نے شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب پرجھوٹی خبریں نشر کیں۔
چکری کےقریب ٹریفک حادثے میں جنرل (ر) خالد شمیم وائیں جاں بحق ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں افواج پاکستان کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف

مزید خبریں
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے

مقبول ترین
سائنس دانوں نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے، امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایک ایسے طریقۂ کار کا تجربہ کیا ہے جس کے تحت آٹھ عام قسم کے سرطانوں کی تشخیص خون کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ اس کا تجربہ 1005 مریضوں پر کیا گیا
پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت ایشیا اور یورپ کے 24 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کے بعد 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے امیگریشن حکام اور ایف ائی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق یہ سہولت گروہ کی صورت میں سیاحت کیلئے آنے والے افراد کے لیے ہوگی
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور وہ ایک طویل عرصے سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پرویز رشید کو میڈیا پر آکر بعض باتوں کا اظہار نہیں کرنا چاہئے، نواز شریف پارٹی صدر کی حیثیت سے اس معاملے کو حل کرائیں۔
دنیا بھر میں طلاق کے حوالے سے اکثر دلچسپ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں معمولی اور اچھوتی وجوہات کی بناء پر شادی شدہ جوڑے علیحدگی کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ تائیوان میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس وجہ سے طلاق دے دی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں