Wednesday, 20 February, 2019
لودھراں: این اے 154، نون لیگ کے اقبال شاہ کامیاب

لودھراں: این اے 154، نون لیگ کے اقبال شاہ کامیاب

لودھراں ۔  این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں نون لیگ کامیاب، پیر اقبال شاہ نے میدان مار لیا۔ حلقے کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر اقبال شاہ 116590 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین خان 91230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے ملک اظہر 9507 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 3148 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

نون لیگ کے حامیوں کا جشن
نون لیگ کے رہنماء کی کامیابی کا امکان روشن ہوتے ہی لیگی کارکنان گھروں سے باہر نکل آئے اور اقبال شاہ کے ڈیرے پر پہنچ کر جشن منانا شروع کر دیا۔ متوالوں نے فتح کی خوشی میں خوب بھنگڑے ڈالے۔ کچھ منچلوں نے فائرنگ بھی کی اور الیکشن کمیشن کی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ لیگی کارکنان نے  شیر اِک واری فیر  کے بھرپور نعرے بھی لگائے۔

آج ہونے والے رواں پارلیمانی مدت کے آخری انتخابی معرکے کیلئے 10 امیدوار مدمقابل تھے۔ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں 338 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے اور یہاں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار ہے۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور دن بھر 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیتے رہے۔ پولنگ ستیشنز پر فوج بھی تعینات رہی۔

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین نے 12 ایم پی آر پولنگ سٹیشن نمبر 234 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ پیر اقبال شاہ نے اپنا ووٹ مخدوم والا میں ڈالا۔ ایک صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین نے اپنا سیاہی لگا انگوٹھا بھی دکھایا۔

نون لیگ کے پیر اقبال شاہ نے الزام عائد کیا کہ الیکشن میں ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔ جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب نواز لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز حلقے میں گھومتے ہیں تب کسی نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟

دوسری جانب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین پر 40 ہزار روپے اور نون لیگ کے امیدوار اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ پیپلز پارٹی نے مرزا علی بیگ اور تحریک لبیک پاکستان نے ملک اظہر کو میدان میں اتارا تھا۔ لودھراں کی یہ نشست سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  8093
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے عدالتوں سے رجوع ضرور کریں گے لیکن الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سٹے آرڈر نہیں لیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 122 اور این اے 154 سے ضمنی

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت دوسرے روز بھی جاری رہی، ایڈہاک جج جسٹس (ر) تصدق جیلانی ناسازی طبع کے باعث عدالت نہیں آئے۔ پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور نے تصدق حسین جیلانی کی علالت
پلوامہ حملے پر قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ چند دن پہلے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں واقعہ ہوا،بھارت نے بغیرسوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگادیا، ہم سعودی ولی عہد کے دورے کی تیاری کررہے تھے، اس لئے اب بھارتی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے پاکستان کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں