Monday, 17 June, 2019
کوئٹہ: سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق

کوئٹہ: سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق

کوئٹہ ۔  کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع سبزی منڈی میں بم دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جب کہ 48 زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جب کہ 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 48 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے بتایا کہ دھماکا خود کش تھا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق 8 افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے، دھماکے میں جاں بحق اورزخمی افراد ہزارگنجی کی منڈی سے سبزی اورفروٹ خریدنے آئے تھے۔

لاشوں اورزخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اورسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ جائے وقوعہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جس نے شواہد اکٹھے کیے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان، صدرپاکستان عارف علوی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اوروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نے دہشت گردی کے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30176
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے جج نے علی وزیر کو 8 دن کے لیے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی حوالے
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ تقریر شروع کرنے سے قبل آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا اور پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملے پر احتجاج کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ حسنی مبارک کے استعفیٰ کے بعد انتخابات جیت کر 2012ء میں برسر اقتدار آئے تھے۔ محمد المرسی کو 2013ء میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی جسے بلاول نے قبول کیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں