Sunday, 19 November, 2017
آزادی کپ: ورلڈ الیون کے خلاف پہلا ٹی20 پاکستان کے نام

آزادی کپ: ورلڈ الیون کے خلاف پہلا ٹی20 پاکستان کے نام

لاہور ۔ پاکستان نے آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آزادی کپ کے پہلے ٹی20 میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔


آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے دی۔  پاکستان کے شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آزادی کپ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 197 رنز کے جواب میں ورلڈ الیون کی جانب سے تممیم اقبال اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا۔

ہاشم آملہ نے تیسرے اوور میں عماد وسیم کو شاندار چھکا رسید کر کے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے جب کہ تمیم اقبال بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن رومان رئیس نے انہیں 18 رنز پر بولڈ کر کے واپس پویلین بھیجا۔

جارحانہ موڈ میں دکھائی دینے والے ہاشم آملہ کو بھی اسی اوور میں رومان رئیس نے آؤٹ کر کے ورلڈ الیون کی مشکلات میں اضافہ کیا وہ 17 گیندوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈپلسی نے 12 ویں اوور میں حسن علی کی خوب درگت بنائی اور 22 رنز بٹورے لیکن اگلے اوور میں شاداب خان نے فاف ڈوپلیسی کو 29 کے انفردی اسکور پر متبادل فیلڈر عمر امین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

سہیل خان نے 14 ویں اوور میں ٹم پین کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان کا کیچ باؤنڈری پر کھڑے رومان رئیس نے لیا۔ ٹیم پین نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

پندرہویں اوور میں شاداب خان کو ایک گرانٹ ایلیٹ نے ایک چوکا لگایا اور پھر ڈیوڈ ملر نے انہیں آگے بڑھ کر شاندار چھکا رسید کیا، ملر نے پانوین گیندر پر ایک بار پھر آگے بڑھ کر شاداب کو چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن وہ گیند کو سمجھ نہ پائے اور سرفراز احمد نے پھرتی دکھاتے ہوئے انہیں اسٹمپڈ کر دیا۔

ڈیرن سیمی نے آخری لمحات میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پانسا پلٹنے کی بھرپور کوشش کی اور رومان رئیس کو 19ویں اوور میں 2 چھکے لگانے کے بعد آخری اوور کی پہلی گیند پر حسن علی کو ایک اور زوردار چھکا مارا لیکن وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان، رومان رئیس اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تاہم زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ ضرور کیا تھا جو بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے ناکافی ثابت ہوا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل حکام نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے رواں سال پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کیا جس سے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93601
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نواز شریف نے کہا کہ پاناما کیس کی نظرثانی اپیل کے عدالتی فیصلے میں سوال اٹھایا گیا کہ قافلے کیوں لٹتے رہے، ہمیں معلوم ہے اور اس قوم کو بھی معلوم ہے کہ آپ نے کبھی راہزنوں سے کوئی گلہ نہیں کیا، آپ نے تو 70 سال میں کسی راہزن سے سوال تک نہ کیا اور کسی راہزن کو کٹہرے میں بھی نہیں لائے۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کی پیش کش کے حوالے سے پاکستان کو بھارت کا جوابی خط موصول ہوگیا ہے۔ بھارت کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہےکہ کلبھوشن کی اہلیہ اکیلی پاکستان نہیں آسکتیں، ان کی والدہ کے ویزے کی درخواست بھی پاکستان میں زیر التواء ہے،
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ ہم پر مقدمے کوئی نئی بات نہیں، مشرف دور میں بھی مقدمات کا سامنا کیا اور کئی سالوں سے بھگت رہے ہیں۔ عدالتی فیصلوں پر تحفظات ہیں لیکن ہمارا دامن صاف ہے اس لیے عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ پاکستان اسحاق ڈار کا اپنا ملک ہے وہ کیوں واپس نہیں آئیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہو جائیگا اور مسلم لیگ (ن) کی شاہد خاقان عباسی قیادت کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں چاند نظر
نواز شریف نے کہا کہ پاناما کیس کی نظرثانی اپیل کے عدالتی فیصلے میں سوال اٹھایا گیا کہ قافلے کیوں لٹتے رہے، ہمیں معلوم ہے اور اس قوم کو بھی معلوم ہے کہ آپ نے کبھی راہزنوں سے کوئی گلہ نہیں کیا، آپ نے تو 70 سال میں کسی راہزن سے سوال تک نہ کیا اور کسی راہزن کو کٹہرے میں بھی نہیں لائے۔
دھرنا مظاہر کے خلاف آپریشن کسی بھی وقت ہوسکتا ہے لیکن یہ آخری آپشن ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ختم نبوت یہ تاثر دینا کہ ختم نبوت کے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ برقرار ہے اور گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں