Wednesday, 27 March, 2019
مشن کی تکمیل سے پيچھے نہیں ہٹوں گا، نواز شریف

مشن کی تکمیل سے پيچھے نہیں ہٹوں گا، نواز شریف

اسلام آباد ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو مشن چن لیا ہے اس کی تکمیل سے کبھی پيچھے نہيں ہٹوں گا۔

اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سےخطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے چار سال کی قلیل مدت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، شاہد خاقان کہتےہیں اتنے منصوبے لگادیئے کہ وہ افتتاح کر کر کے تھک گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے دس سال میں جو پنجاب میں کام کیے ، ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کسی نے نہیں کیا،کہاں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، اور کہاں آج سکھ سے آپ اپنی زندگی گزاررہے ہیں۔اگر کہیں کام اورترقی ہورہی ہے تو اسے صدق دل سے تسلیم کریں۔

نواز شریف نے کہا کہ اگلے دو تین ماہ میں لاہور سے کراچی موٹروے مکمل ہوجائے گی،کراچی لاہور موٹروے کا افتتاح بھی شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا ہے اس کےبعد میرا کسی جگہ پر جاکر افتتاح کرنے کو دل نہیں چاہتا،یہ صورتحال ہمارے لیے پیدا کردی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  5292
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی
جہلم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل سے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، ابھی تک استعفی نہیں دیا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ راؤ انوار سے سانحہ ساہیوال تک بطور حکومت ہمارا فرض ہے کہ جعلی مقابلوں کا خاتمہ کیا جائے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک چین فضائی مشقوں کا معائنہ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وکیل خواجہ حارث کو چاہیے کہ وہ اپنے موکل نواز شریف کو پیسے واپس کرنے کا مشورہ دیں۔ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو عوام کے پیسے واپس کر دیں۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر جیالوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی، کارکنوں نے پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا، بلاول بھٹو کی آمد پر جیالوں نے گل پاشی کی اور اپنے ہردلعزیز رہنما کو زبردست طریقے سے خوش آمدید کہا۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض نواز شریف
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پےلوڈ پھینکے جس کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے عام آبادی کو نشانہ بنائے بغیر جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں