Thursday, 22 August, 2019
قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور
فائل فوٹو

اسلام آباد ۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قبائلی علاقوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری لی گئی اور کسی بھی رکن اسمبلی نے ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔

حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر 26 ویں آئینی ترمیم منظوری کے بعد اب قبائلی علاقوں کی نشستوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 12 ہو جائے گی۔ اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی قبائلی علاقوں کی نشستیں 16 سے بڑھ کر 24 ہو جائیں گی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بل پر اتفاق کرنے پر تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم فاٹا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دشمن احساس محرومی کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں کوشش کرنی چاہیے کہ انہیں بھی اوپر اٹھایا جائے۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیمی بل پر بحث کا آغاز 10 مئی کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہوا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37053
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے جب کہ بیرونی قبضے، سیاسی و معاشی نا انصافیوں، غربت کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔
اطلاعات کے مطابق میاں محمد نوازشریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لئے ایک ہفتہ قبل جانے والی نیب کی 2 رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے صبح 8 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صوبہ پنجاب میں صاف پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے سوال کیا کہ انتظامیہ صحت اور تعلیم پر کیا اقدامات کر رہی ہے؟
ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے متعلق 8رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو 15روز میں اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ وزیرا عظم کو ارسال کرے گی۔

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں