Tuesday, 16 October, 2018
چاروں صوبوں میں آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل

چاروں صوبوں میں آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل
فائل فوٹو

اسلام آباد . نگراں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل کردیے گئے ہیں۔

نگراں وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں کے نئے آئی جیز کی تعیناتی اور چیف سیکرٹریز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اکبر حسین درانی چیف سیکریٹری پنجاب اور کلیم امام کو آئی جی پنجاب مقرر کیا گیا ہے، اعظم سلیمان خان چیف سیکریٹری سندھ اور امجد جاوید سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری کے پی نوید خان بلوچ اور محمد طاہر آئی جی کے پی ہوں گے جب کہ بلوچستان کے چیف سیکریٹری اختر نذیر وڑائچ جبکہ آئی جی محسن حسن کو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت کل عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز کو دس بجے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  43342
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر آسیہ بی بی کے مسئلے پر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آسیہ بی بی کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غلط اور جلد بازی کے فیصلوں کی وجہ
گستاخ شان رسالت آسیہ بی بی کے اعتراف کے بعد نیز سیشن کورٹ و ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں سپریم کورٹ آسیہ بی بی کی سزا کو قائم رکھتے ہوئے قرار واقعی سزا کا اعلان کرے، ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے جعلی اور بے نامی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں پیشرفت کے بعد گرفتار ملزم انور مجید کے اومنی گروپ کے کراچی میں قائم دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ
پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعینایاں عمل میں لائی گئی ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں