Sunday, 18 February, 2018
الیکشن وقت پر ہوں گے، جمہوریت چلتی رہے گی، وزیراعظم

الیکشن وقت پر ہوں گے، جمہوریت چلتی رہے گی، وزیراعظم

کوئٹہ ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10 سالہ پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں اسکول، بجلی، گیس اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہو گی۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت چل رہی ہے جو جون 2018 میں مدت پوری کرے گی اور دوماہ بعد الیکشن ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور قانون کی بالا دستی قائم رہنی چاہیے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10 سالہ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکج میں اسکول، گیس، بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی شامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی، پانی کی اسکیموں پر کام کیا جائے گا جب کہ گیس کی اسکیموں کے تحت ہر ضلع میں ایل پی جی پلانٹ لگ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اور آدھا صوبائی حکومت ادا کرے گی اور کوشش ہوگی ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آ کر اس عمل کا جائزہ لیا جائے۔

قبل ازیں وزیراعظم شاپد خاقان عباسی ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور کمانڈرسدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  8831
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ یا ججز پر تنقید نہیں کرتے لیکن فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ۔ سب کو اپنے کردار کی طرف دیکھناہے کہ ہم سیاسی عدم استحکام کاباعث تو نہیں بن رہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی امر ا میں ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال ، مستقبل میں ہونے والے سینیٹ اور عام انتخابات کی تیاریوں پر گفتگوکی گئی ہے۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاکستان فوج کی جانب سے سعودی عرب میں مزید فوجی اہلکار بھیجے جانے کے اعلان کے بعد حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ایوان کو اعتماد میں لینے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر دفاع خرم دستگیر کو کہا ہے کہ وہ پیر کو ایوان میں آ کر اس بارے میں معلومات دیں۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ فاٹا کے قبائلی افراد اب وطن کارڈز کے بجائے اپنے قومی شناختی کارڈز کے ذریعے وظائف حاصل کر سکیں گے۔ جن افراد کے پاس قومی شناختی کارڈز نہیں ہیں وہ 31 مئی 2018 تک اپنے شناختی کارڈز بنوا لیں اور اس دوران وہ وطن کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے منظم کیمپ پاکستان میں نہیں،افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ نجرمنی کے شہر میونخ میں میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فخر
سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق ایس ایس پی راؤ انوار سے متعلق ریمارکس گفتگو کی روانی کے دوران ان کی زبان سے سہواً ادا ہوئے۔
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے ثابت کردیا کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔ مخالفین نے جھوٹ بولنے اور بہتان تراشی کے سواء کچھ نہیں کیا، الیکشن کے بعد آپ لوگوں کو کچھ بڑے فیصلے کرنے ہیں،
انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 780 کے تحت بدفعلی پر سزائے موت اور 10 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں