Thursday, 22 August, 2019
ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 25 پیسے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہدایت پر ایکسچینج ریٹ کو فری کرنے کی خبروں پر مارکیٹ سے امریکی ڈالر غائب ہوگیا۔

مذکورہ ہدایت پر ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ بڑی پیمانے پر خریداری کر رہے ہیں۔

آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو ایکسچینج ریٹ کو آزدانہ بنانا ہوگا جس پر کرنسی ڈیلرز کہتے ہیں کہ ایکسچینج ریٹ کوفری کرنے سے ڈالر کی قیمت بڑھی گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی افواہوں پر بازار میں ڈالر غائب ہوگیا ہے۔

سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ جنرل کا کہنا ہے کہ لوگ ڈالر خرید رہے ہیں لیکن اس کے مارکیٹ سے غائب ہونے پر اسٹیٹ بینک نوٹس لے۔

سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس عبداللہ زکی بھی روپے کی قدر میں متوقع کمی پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ روپے کی قدر میں مزید کمی کی گئی تو اس کے منفی اثرات ہر شعبے پر آئیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں چل رہی ہیں اور روپے کی قدر میں کمی سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کے تحت پاکستانی کرنسی کو طلب و رسد کے مطابق لچک دار کیا جائے گا، جس سے خدشہ ہے کہ ڈالر کی قیمت 15 سے 20 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادار

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  20419
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں