Friday, 30 October, 2020
نواز شریف کا حملہ آرمی چیف پر نہیں، فوج پر ہے، وزیراعظم

نواز شریف کا حملہ آرمی چیف پر نہیں، فوج پر ہے، وزیراعظم

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگی قائد نواز شریف نے فوج کےخلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ جو زبان آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف استعمال کی گئی یہ جنرل باجوہ پر نہیں پاک فوج پر حملہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ٹائیگر فورس پورٹل کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کی طرف سے گیارہ سال پہلے کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ عمران خان ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف، آصف زرداری سمیت تمام لوگوں نے اکٹھا ہو جانا ہے۔ یہ آج ہو گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ رات دو بچوں نے تقریب سے خطاب کیا، دونوں بچوں پر تبصرہ کرنا فضول ہے،  بغیر جدوجہد کرنے والا لیڈر نہیں بنتا۔ 11 سال پہلے پیشگوئی تھی کہ یہ سب چور اکٹھے ہو جائیں گے۔ گیارہ سال پہلے کہا تھا کہ یہ سرکس ہو گی، چوروں کی چوری پر ہاتھ پڑے گا تو نورا کشتی کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے۔

وزیراعظم نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمن کو 12 واں کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں گیارہ کھلاڑیوں کی جگہ ہوتی ہے 12 ویں کی بات نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے نواز شریف کو گیدڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دم دبا کر بھاگا تھا، وہاں بیٹھ کر جو زبان آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف بات کی یہ جنرل باجوہ پر نہیں پاک فوج پر حملہ ہے۔ یہی بات بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف فوج کے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور اسرائیل اور بھارت کی لابی سے مدد مانگ رہا ہے۔ میرے پاس تمام معلومات ہیں لیگی قائد کیا کر رہے ہیں۔ نواز شریف سنو آج کے بعد میری پوری کوشش ہے کہ تمہیں وطن واپس لایا جائے اور عام آدمی والی جیل میں رکھا جائے ، تم واپس آؤ اب میں تمہیں دیکھ لیتا ہوں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی کی حکومت پاکستان سے نفرت کرتی ہے، 72 سال سے کبھی ایسی حکومت بھارت میں نہیں آئی۔ ہمارے فوجیوں پر حملے ہو رہے ہیں، ہمارے فوجی جان کی قربانی دے رہے ہیں۔ چند روز قبل 20 سکیورٹی اہلکاروں نے شہادت پائی۔ یہ لوگ ہمارے لیے اور ملک کے لیے جانیں قربان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب آپ مختلف عمران خان دیکھیں گے، کسی ڈاکو کو اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، لیگی صدر شہباز شریف کے اوپر 23 ارب روپے کا انکشاف ہوا ہے، عدالت میں کلیئر ہونے تک کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔  ان لوگوں نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ میر جعفر اور میر صادق پہلے کر چکے ہیں، صرف فائدوں کے لیے قوموں کو غلام بنایا ہوا تھا۔ اسی وجہ سے مسلم لیگ ن پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب سے درخواست ہے کہ حکومت آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے، خدا کے لیے کیسز مکمل کروائیں اور قوم کا لوٹا ہوا پیسے عوام کو ملے گا، نیب چیئر مین سے بھی مطالبہ ہے کہ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں، آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کب عوام کو لوٹا ہوا پیسے ملے گا۔ میرے نیچے جو ادارے ہیں وہ لوٹی ہوئی رقم پکڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رات نواز شریف کی تقریب سے خطاب سننے کے بعد نیا عمران خان سامنے آیا ہے، سیاسی مجرموں کو اب عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے 2018ء کے الیکشن میں ہارنے کے دوران جنرل باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ میں الیکشن ہار رہا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی حکومت عوام کے بغیر اپنا اہداف حاصل نہیں کر سکتی، اگلے تین سالوں میں دس ارب درخت لگانے ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے پر نوجوانوں کے جذبے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کل رات ایک سرکس ہوئی، سرکس میں اور بھی فنکار تھے آپ کی سوئی ڈیزل پر اٹکی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مشکلات آتی ہیں توزندہ معاشرے کے شہری مدد کے لیے باہرنکلتے ہیں۔ کینسرہسپتال بنانے کے لیے مجھے بڑی مشکلات پیش آئیں، ہسپتال بنانے کے لیے سکول کے بچوں سے بھی مدد لیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گندم کم ہونے کی بڑی وجہ غیر متوقع طور پر بارشیں ہیں، گندم کا جتنا بھی خسارہ وہ امپورٹ کر لیا ہے۔ گندم ذخیرہ اندوزی کر لی گئی جس کے باعث قیمتیں بڑھیں، اس پر قابو پانے کے لیے مجھے ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے بھی مافیا ہے۔ شوگر ملز مافیا ملا ہوا ہے۔ پہلی بار تحقیقات کے دوران ہمیں سب کچھ پتہ چل گیا ہے۔ نیا پلان لا رہے ہیں آگے مہنگی چینی نہیں ملے گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک بھی مہنگائی ہوئی۔ حکومت ملی تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ تھا۔ روپیہ گرنے کی وجہ سے پٹرول، گیس اور بجلی سب مہنگا ہو جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  47735
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 فوجی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز پر دہشت گردوں کے آئی ای ڈی حملے
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجلی گیس اور ادویات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی بحث ہوئی، وزراء نے بڑھتی مہنگائی پر ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید، شیخ رشید، فیصل واوڈا اور دیگر وزراء نے مہنگائی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر چوری بچانے کی تحریک چلارہے ہیں اور فوج کے خلاف بھارتی ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں جب کہ اپوزیشن جتنے جلسے کرلے قانون توڑا تو سیدھے جیل میں جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوئی کتنی بار بھی وزیراعظم بنا ہو اگر جرم کرے گا تو سزا بھی ہوگی۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان، کشمیر اور اسلام کا کاز لے کر چل رہے ہیں۔ کیا ملک میں ہونے والی ہر ایف آئی آر وزیراعظم کی

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاملہ مسخ کرنے اور پاکستان کی فتح متنازعہ بنانے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔
پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 110 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اہم معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ قرار دادیں منظور کر لی گئیں۔ قراداد منظور ہونے کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا ایوان نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔ منظور کی گئی قرار داد کے مطابق یہ ایوان فرانس
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو اگلے سال 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یوں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان فی الحال ایف اے ٹی ایف

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں