Tuesday, 22 September, 2020
’’ہمارے فیصلوں میں کہیں کوئی تضاد نہیں، عمران خان‘‘

’’ہمارے فیصلوں میں کہیں کوئی تضاد نہیں، عمران خان‘‘

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سے جواب مانگا جارہا ہے جواب ان سے مانگا جائے جو ملک کو اس حال میں چھوڑ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد  بہت سے ممالک نے لاک ڈاون کیا، اور جب ہم نے بیرونی دنیا کو دیکھا تو صوبوں نے بھی اپنے طور پر قدم اٹھانا شروع کر دیئے، پہلے دن سے خدشہ تھا کہ مغرب چین یا امریکا کو نقل کریں گے تو نقصان ہوگا کیوں کہ ہماری صورتحال ان سے مختلف ہے، پاکستان میں کچی آبادیاں اور غریب بستیاں ہیں، ہمارے پاس دوہری مشکل ہے، ہم نے ایک طرف کورونا اور دوسری طرف بھوک سے بچانا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ہمارے بعد لاک ڈاون کیا، سخت لاک ڈاون کے باوجود بھی بھارت میں متاثر افراد کی  تعداد  ہم سے ذیادہ ہے، جس طرح کا لاک ڈاون ہمیں لگانے کا کہا جارہا تھا بھارت نے لگایا تو 34 فیصد لوگ شرح غربت سے نیچے چلے گئے، ندوستان کے لاک ڈاوٴن کے بعد مجھ پر دباوٴ زیادہ بڑھ گیا، خود میری کابینہ کا مجھ پر پریشر تھا، لیکن مجھے غریب طبقے کی فکر تھی، اگر ہماری معیشت سنگاپور کی طرح ہوتی تو پھر بہترین چیز کرفیو تھی مگر پاکستان کی صورتحال مختلف ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتیاط نہ کی تو ہمارے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا، اپنے بوڑھوں اوربچوں کو خاص طورپر بچانا ہے، اسپتالوں پر دباؤ بڑھ چکا ہے اور اگر احتیاط نہ کی تو گنجائش بھی ختم ہوسکتی ہے، سرکاری ادارے دن رات کام کرتے تھک چکے ہیں، ہم نے ایس او پی عمل کے لئے ٹائیگر فورس کو انتظامیہ کی مدد پر لگایا ہے، لوگوں کو بتانا ہوگا ایس او پی پر عمل کرنا ہوگا تبھی کورونا پھیلاو سے بچ سکیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بار بار کہا جاتا ہے حکومت ابہام کا شکار تھی، اگر ملک میں کسی حکومت میں ابہام نہیں تھا تو وہ ہمارا ملک اور ہماری حکومت تھی، 13 مارچ سے اب تک میری کسی ایک بات میں بتادیں کہ میں نے تضاد برتا ہو؟ آج دنیا کرونا بڑھنے کے باوجود لاک ڈاون کھول رہی ہے اور اسمارٹ لاک ڈاون کی طرف بڑھ رہی ہے، این سی او سی کے درست اعدادوشمار کی وجہ سے ہم کاروبار بھی کھول رہے ہیں اور مخصوص جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاون بھی کررہے ہیں، ہم نے 13 مارچ سے اکانومی بند کی مگر ہم نے اسے جلد کھول دیا، ساری دنیا کی طرح ہماری بھی معیشت کو نقصان پہنچا ہے البتہ اسمارٹ لاک ڈاوٴن کی وجہ سے ہم نے کافی حد تک بہتری کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سو سال میں پہلی بار ایسا معاشی بحران آیا ہے، دنیا کی معیشت کو بارہ کھرب ڈالر کا نقصان ہوچکا، برطانیہ کی معیشت بیس فیصد نیچے چلی گئی، کہا جاتا ہے کہ ہم کرونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں، ہم کورونا کے پیچھے نہیں چھپ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ہمیں کوئی سوئٹزرلینڈ کی معیشت نہیں ملی تھی، 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ تھا، ایکسپورٹ اور امپورٹ میں بڑا فرق تھا، اس وقت ڈالر 104 سے 122 پر ملا اور اس کے بعد جب ہم نے اقدام اٹھایا تو روپیہ مزید غیر مستحکم ہوا، اس وجہ سے غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہونا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں حکومت ملی تو ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، گیس، بجلی اور دیگر معاہدے ہم نہیں ہم سے پہلے حکومتیں کرکے گئیں، ہمیں بڑے بوجھ کا سامنا کرنا پڑا، یہ ہماری وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس ملک کی سابقہ قیادت کی وجہ سے تھا، ہم مجبور ہو کر دنیا کے پاس پیسے مانگنے گئے، میں نے30  سال سے سب سے زیادہ فنڈ ریزنگ کی، کبھی اسپتالوں، یونیورسٹیز کے لئے پیسے مانگنے لیکن کبھی شرم نہیں آئی، جب ہم ملک کے لئے غیروں کے آگے گئے تو بہت زیادہ شرم محسوس ہوئی، اس کے باوجود ملک کو دیوالیہ سے بچانے کے لئے دنیا کے ملکوں میں پیسے مانگنے گئے تھے۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب میں واشنگٹن گیا تو میرا خرچ ، نواز شریف اور آصف زرداری کے اخراجات کا موازنہ کرلیں، یو این او میں آصف زرداری نے 13 لاکھ  ڈالر، نواز شریف نے 11 لاکھ ، شاہد خاقان نے 7 لاکھ اور میں نے ایک لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ کئے، کیا مقروض ملک کو اتنےاخراجات کرنے چاہئیں تھے، ایک طرف ہم پیسے مانگ رہے ہوں تو دوسری طرف ہم پیسے خرچ کررہے ہوں، آج ہم سے جواب مانگے جارہے ہیں، جواب انہیں دینا چاہیے جنہوں نے ملک کو اس حال میں پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 20 سے 30 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے، براہ راست سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے دگنی ہوکر2.1 ڈالرہوگئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں تین فیصد اضافہ ہوا، ہماری ریٹنگ بی تھری میں چلی گئی ہے، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کم کیے، وزیراعظم ہاؤ س کا اسٹاف 534 سےکم کر کےآدھا کردیا، خرچے کم کرنے سے پرائمری خسارہ ختم ہوگیا ہے، اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا،  6 ہزار ارب روپے قرض تھا وہ بھی ختم کردیا، اب تک ہم پانچ ہزار ارب روپے قرض واپس کرچکے ہیں جو پچھلی حکومتوں نے لئے تھے

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھی اپنے اخراجات کم کیے، احساس پروگرام عوام کو غربت سے نکالنے کا پروگرام ہے،  کورونا سے پہلے17 فیصدٹیکس گروتھ تھی، اب تک ہم 5 ہزار ارب روپے قرضے واپس کرچکے ہیں، سیاحت کا شعبہ کھولنے سے متعلق سوچ رہے ہیں، زراعت کے شعبے کیلئے50ارب روپے رکھے ہیں،  کھاد کی قیمتوں میں سبسڈی دی ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں ریکارڈ وقت میں فنڈ تقسیم کیے گئے،  کوئی نہیں کہہ سکتا کہ احساس پروگرام میں سیاسی مداخلت ہے۔

اب تک حکومت 200 پناہ گاہیں بنا چکی ہیں، مزدور اور دیہاڑی داروں کیلئے مختلف شہروں میں پناہ گاہیں بنا رہے ہیں،  ایک کروڑ خاندانوں کو انصاف کارڈ پہنچا رہے ہیں،  کے پی حکومت نے تمام غریب خاندان کو انصاف کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے، بجٹ میں قبائلی اضلاع اور بلوچستان کو ریکارڈ فنڈز دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  47721
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن تنقید بڑی کرتی ہے لیکن کوئی بہتر تجاویز نہیں دیتی۔ ملک میں لاک ڈاؤن کا شور مچانے والوں کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر دہشتگردوں نے پاک فوج کی گشت کرنے والی ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر کیپٹن صبیح اور نوید نامی جوان شہید ہو گئے جبکہ 2 سپاہی شدید زخمی ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق نائب صدر صدیق خان ترین نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاو اور پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے
سپریم کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس عمرعطاء بندیال کا کہنا تھا کہ کسی ایک نقطے پر ججز کا اتفاق ہو گیا تو فیصلہ آج سنا دیں گے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے
برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس نے امریکی اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سیکیورٹی کونسل میں شکست کھانے کے بعد امریکا نے ایران پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں شکست کے بعد امریکا کی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں