Thursday, 20 February, 2020
پاکستانی کشمیریوں کی فوری مدد کے لیے آئیں، علی گیلانی

پاکستانی کشمیریوں کی فوری مدد کے لیے آئیں، علی گیلانی

سری نگر ۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے کشمیریوں کی مدد کے لیے فوری طور پر میدان عمل میں آنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے کھلے خط  میں کشمیری عوام کو حوصلے بلند رکھنے اور جدوجہد آزادی کشمیر کو تیز کرنے کی نصیحت کی ہے۔

حریت رہنما علی گیلانی نے خصوصی طور پر پاکستانی عوام اور  مسلم امہ سے کشمیریوں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں اور ایسا نہ کیا گیا تو نہ تاریخ اور نہ ہی آنے والی نسلیں آپ کو معاف کریں گی۔

حریت رہنما نے مزید کہا کہ کشمیر سے باہر مقیم کشمیری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسلمانوں کی نسل کشی آگاہ سے کریں۔ یہ آپ لوگوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بھائی بہنوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور ان کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں۔

سید علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایک کشمیری بھارت کی ننگی جارحیت کیخلاف گھر سے باہر نکل آئے اور جواں مردی اور ہمت کے ساتھ سخت مزاحمت کا مظاہرہ کرے کیوں کہ آزادی کے حصول کے لیے مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے، آزادی کی جنگ مکمل یقین اور استقامت سے لڑی جائے۔

حریت رہنما نے مزید کہا کہ اتحاد، صداقت، ہمت، صبر، نظم و ضبط اور استقامت ہمارے وہ ہتھیار ہیں جن سے دشمن کے جدید اور خطرناک جنگی ہتھیاروں کو مات دی جاسکتی ہے۔ وادی بھر میں مظاہرے کیے جائیں اور کسی نہ کسی طرح دنیا کو وادی کی اصل صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

حریت رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت پوری وادی کو جیل بنادیا گیا ہے، تمام حریت اور سیاسی قیادت اسیر یا نظر بند ہے، ذرائع مواصلات معطل ہیں تاکہ دنیا سے بھارتی مظالم کو چھپایا جا سکے۔ اشیائے خورد و نوش کی قلت کے باعث فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے آج 21 ویں روز بھی مسلسل کرفیو نافذ ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور معمولات زندگی معطل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  99524
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی، پانچ اگست سے کشمیر میں قیامت برپا ہے لیکن ان کے لبوں پرایک ہی نعرہ ہوتا ہے کہ "پاکستان ہمارا ہے"۔
دفتر خارجہ کی جانب سے اس دورے کا اہتمام کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کرنے کے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدارتی حکم نامے کے ذریعے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی۔
وادی کشمیر میں جگہ جگہ فوجی چھائونیاں اور کیمپ قائم ہیں اور وادی کے زرخیز اور جاذب نظر علاقوں پربھارتی فوجیوں نے قبضہ جمایاہوا ہے۔ ہمہامہ میں بھارتی فوج کو 1600 کنال اراضی الاٹ کی گئی۔

مقبول ترین
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت
شہباز شریف نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔ پابندی تھی تو برآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے؟ قوم جاننے کیلئے منتظر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کویتی نائب وزیراعظم احمد منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں