Tuesday, 11 August, 2020
لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
فائل فوٹو

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں اور کراچی والوں کوسندھ حکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پربات چیت ہوئی جہاں کے شہری بارش کےباعث مشکلات کاشکارہیں اور عوام کی زندگی شدید تکلیف میں ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش سے کراچی میں نکاسی آب کا نظام کا پول کھول گیا، کراچی کی صورتحال دیکھ کر لگتا ہے وہاں کوئی حکومت ہی نہیں، شہر قائد کا اربوں کھربوں روپےکابجٹ پتانہیں کہاں استعمال ہوا؟، سندھ میں اداروں،انفراسٹرکچرپرپوری توجہ نہیں دی گئی، جن کی سندھ میں اب تک حکومت ہے وہ جواب دیں فنڈز کہاں خرچ ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی اور سندھ کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا، سندھ پر پی پی پی کی طویل عرصے سے حکومت ہے، ان کی کارکردگی سامنے ہے لوگوں کو کتنی تکلیف سے گزرنا پڑا۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے بتایا کہ کسی بھی مہذب ملک میں یہ صورتحال کافی تکلیف دہ ہے، بہت سارے لوگوں کا نقصان ہوا اور تکالیف سے گزارنا پڑا، اب بہت سی بیماریاں پھیلیں گی، وفاقی حکومت کراچی کے لیے جو کرسکی وہ کرے گی، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا، کراچی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو لوگوں سے رابطے کیلئے کہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کراچی میں سیوریج کا نظام ہی نہیں، سندھ حکومت نے اپنی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے، اسے چاہیے کہ کراچی کے عوام کی تکالیف کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرے، پارلیمنٹ میں اس پر بات ہوگی، سندھ حکومت اس حوالے سے ذمہ دار ہے اور جواب دہ ہے۔

اپوزیشن کی ملاقاتوں پر شبلی فراز نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے، ان کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والی مثال ہے، ان کا کچھ بننا نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17715
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہندوستان میں حالات اب بگڑتے جائیں گے، مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اور اب کشمیر آزاد ہوگا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا حل ہونا چاہیے۔
صوبائی وزیراطلاعات فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلے کا آج رات سے اطلاق ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹیں آج رات سے بند کر دی جائیں گی۔
وزیراعظم عمران خان نے شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ حکومت نے شوگر مافیا کی جانب سے بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
وزیراعظم عمران خان نے عوامی بہبود کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کی صورتحال اور نئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں