Thursday, 04 June, 2020
’’لاہور: چوبرجی کے قریب رکشے میں دھماکا، 7 زخمی‘‘

’’لاہور: چوبرجی کے قریب رکشے میں دھماکا، 7 زخمی‘‘

لاہور ۔ ملتان روڈ پر رکشے میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا کے مطابق حادثہ چوبرجی کے قریب پیش آیا جہاں ایک رکشے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے اور رکشہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی موٹرسائیکل بھی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2  کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق رکشے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں ڈیڑھ سے 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جب کہ دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگ بھی ملےہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم سمیت پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ماہرین بھی جائے حادثہ پر  پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

ایس پی سول لائنز  کے مطابق  رکشے والےنے بیان دیا ہے کہ اس نےشیرا کوٹ سےسواری اٹھاکر سمن آباد اتاری تھی  اور وہ بیت الخلا جانے کے لیے اترا تو دھماکا ہوگیا۔ پولیس نےاور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  34857
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کردی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ نے آمدن سے زائداثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پولیس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی کو بھی تلاشی کے لیے روک لیا جبکہ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے میڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کردیا۔
سندھ حکومت کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔ آن لائن ٹیکسی سروس بھی بحال کردی گئی۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کردی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کچھ عرصے سے صورتحال بہت تشویشناک ہے، بھارت آگ سے نہ کھیلے، فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن آف پاکستان نے اس سال تاریخ کی سب سے زیادہ سیل کی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورنے 22 ارب روپے کی ریکارڈ سیل کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف بھی ہمراہ تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں