Tuesday, 11 August, 2020
سعودی عرب، ترکی، یورپ سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ

سعودی عرب، ترکی، یورپ سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ

ریاض۔ سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ص سمیت تمام مساجد میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نمازعید ادا کی اورکورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں اور اس بار کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث علامتی حج کیا گیا اوراس متعلق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، تمام حجاج کرام کورونا سے محفوظ ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند اور تندرست ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11524
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
یورپی یونین نے کاراکاس کے خلاف اپنی دشمنانہ کارروائی جاری رکھتے ہوئے ونزوئیلا کے 11 اعلی حکام پر پابندیاں عائد کیں ہیں جس کے ردعمل میں یورپی یونین کے نمائندے کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے عوام کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن کا کہنا تھا کہ انسداد ملیریا دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کورونا وائرس انفیکشن کے علاج میں مفید نہیں ہے۔
انٹرنیشنل دنیا میں صحافیوں کو درپیش سنجیدہ مسائل کے بروقت حل کے حوالے سے صحافتی امور پر ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ویڈیو لنک میٹنگ میں حاجی وقار یعقوب، چیف اکرام الدین، مس ابیر الور ایڈوکیٹ اور سمیت دنیا بھر سے سینئر صحافتی رہنماوں نے ویڈیو لنک کے زریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ۔ تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں