Thursday, 14 December, 2017
العزیزیہ اسٹیل ریفرنس؛ نواز شریف کے مزید 2 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش

العزیزیہ اسٹیل ریفرنس؛ نواز شریف کے مزید 2 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش

اسلام آباد ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عدالت میں نواز شریف کےدو مزید غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ نجی بینک کے افسر ملک طیب کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ وکیل صفائی نے نیب کے ریکارڈ پر اعتراض عائد کردیا ہے۔ جبکہ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی، جج محمد بشیرنے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے ایک ہفتے کا استشنیٰ ملنے پر نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے ظافر خان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر مسلسل دوسرے روز نجی بینک کے افسر ملک طیب کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

دوران سماعت گواہ ملک طیب نے نو سو صفحات پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا جس میں بینک اکاؤنٹس، ٹرانزکشنز، غیرملکی اکاؤنٹس اور کرنسی کی تفصیلات شامل تھیں، سابق وزیرا عظم کی جانب سے جاری چیکس پر نواز شریف کے دستخط موجود بھی تھے۔استغاثہ کے گواہ نے عدالت کو بتایا کہ گیارہ مارچ دوہزارسترہ کو نواز شریف نے چار ٹرانزیکشنز کیں۔ گیارہ مارچ دوہزار سترہ کو دس لاکھ ڈالر نواز شریف نے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔ سات فروری دوہزار سترہ کو انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے بائیس سو ڈالرز کیش کرائے اور حسین نواز نے تئیس دسمبر دوہزار دس کو تیس ہزار پاؤنڈ نواز شریف کو بھجوائے۔
 
گواہ ملک طیب نے بتایا کہ 2 مئی 2016 کو نواز شریف نے 10 پاؤنڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔ 30 اپریل 2016 کو 10 پاؤنڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔ 29 مئی 2017 کو نواز شریف نے 2 لاکھ ڈالرز پاکستانی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔ اپریل 2012 میں 2 لاکھ 10 ہزار یورو پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ڈالے۔ استغاثہ کے گواہ کا کہنا تھا کہ 15 نومبر 2015 کو نواز شریف نے 25 ہزار پاؤنڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔ نوازشریف کی جانب سے دوہزار دس اوردوہزار سولہ میں دو دفعہ دس یورو کیش کروانے کے ذکر پرجج نے کہا کہ لگتا ہے دس یورو تو ظافر خان کو ہی ملے ہوں گے، جس پرکمرہ عدالت میں قہقے لگے۔

نیب کی دستاویزات پرظافرخان کےاعتراض پرجج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ اپنے ہی اکاوٴنٹ سے اپنے دوسرے اکاوٴنٹ میں ٹرانسفر پر کیا آپ کواعتراض ہے، جس پر نمائندہ نواز شریف ظافر خان نے کہا کہ ہمیں دستاویزات پر اعتراض ہے، جج محمد بشیر نے کہا کہ یہ تو نواز شریف نے خود ٹرانسفر کیے اور کیا 10 پاوٴنڈ کا چیک جاری ہونے پر بھی اعتراض کریں گے۔

 بعد ازاں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، استغاثہ کے گواہ ملک طیب کل بھی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم صفدر کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔  گزشتہ روز نیب عدالت نے مریم نواز کی حاضری میں استثنیٰ کی تاریخوں میں ردوبدل کی درخواست مسترد کر دی گئی، ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا گیا جبکہ عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ، العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں پیش نہ ہونے پر حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32476
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مستعفی ہونے والے ارکان پارلیمنٹ میں قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر ناصر احمد جٹ اور غلام بی بی بھروانا، پنجاب اسمبلی کے ارکان مولانا رحمت اللہ، پیر حمید الدین سیالوی ولد نظام الدین سیالوی اور خان محمد بلوچ شامل ہیں
صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیس نے عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک تک جانے والے تمام راستے کو بسیں لگا کر بند کر دیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری عائشہ منزل اور عزیز آباد کے علاقے میں تعینات ہے اور جناح گراؤنڈ
احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ سے مریم نوازاوردیگر افراد کو جاری کیے گئے چیکس کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ کیپٹن صفدر نے بھی 15 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی۔
اسلام آباد۔ سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے ایک دفعہ پھر مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور بائیو میٹرک تصدیق کی شرط بحال کردی ہے جس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
راولپنڈی۔ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے
بغداد۔ عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوج سمیت دیگرممالک کی افواج کی موجودگی کے سخت مخالف ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ نے شیخ قیس خزعلی نے ذرائع ابلاغ
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت سے متعلق قوانین میں تبدیلی سے باز رہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملہ میں چھیڑ چھاڑ کی
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جس اچھے ، منفرد اور منظم انداز میں خواتین کی پسماندگی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئےجو کام کررہی ہےوہ قابل تحسین ہے۔ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں