Friday, 16 November, 2018
’’امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے فیصلہ پر پاکستان کو تشویش‘‘

’’امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے فیصلہ پر پاکستان کو تشویش‘‘

اسلام آباد ۔ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا اقدام سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہو گی اور اس اقدام سے علاقائی امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق امریکہ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ یروشلم سے بیت المقدس منتقل کیے جانے کے فیصلے پر پاکستان کو گہری تشویش ہے ایسا کوئی بھی اقدام عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہو گا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے مذید کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی اقدام اس معاملے پر کئی دہائیوں کے اتفاق رائے کی بھی خلاف ورزی ہو گا یہ معاملہ علاقائی امن اور مشرق وسطٰی میں سلامتی کے عمل کو متاثر کرے گا۔ پاکستان عوام اور حکومت ایسے کسی بھی اقدام کی دو ٹوک مخالفت کرتے ہیں، پاکستان اس معاملے پر او آئی سی کے حالیہ اعلامیے کی مکمل توثیق کرتا ہے۔ 

پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور 1967کی یواین سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق فلسطین کی آزاد اور خود مختار ایسی ریاست جس کا دارلحکومت بیت المقدس ہو گا اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ 

پاکستان کی طرف سے امریکہ کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ امریکہ اس سے باز رہے اور سلامتی کونسل کی قرارداد کی پاسداری کرے امریکہ اس قسم کے اقدام سے نہ صرف مشرق وسطٰی بلکہ خطے کے دیگر علاقوں میں امن و سلامتی کی صورتحال متاثر ہو گی اور مشرق وسطٰی میں جاری امن کا عمل بھی بُری طرح متاثر ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59424
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد سے اغوا کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی میت افغان حکام نے مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد کے حوالے کردی۔ ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی وصول کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار
آج سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ طاہر داوڑ کا مسئلہ حساس تھا، لیکن ہم جوابدہ ہیں اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بناکر کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ پاکستان پوسٹ تقریباً 10 ارب سالانہ خسارے میں جا رہا ہے۔ پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔ اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کے بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت ہوئی، زلفی بخاری سماعت کے دوران عدالت میں وکیل اعتزاز احسن
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نومبر 2017 میں فیض آباد دھرنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں