Monday, 22 April, 2019
علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے متعلق ایف بی آر سے رپورٹ طلب

علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے متعلق ایف بی آر سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف کارروائی پر 13 دسمبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو دبئی میں جائیداد رکھنے والے 20 افراد کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ 

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہورہی ہے، جو 20 افراد پیش ہوئے ان کی رپورٹ کیا ہے اور ایف بی آر اب تک کی اپنی کارکردگی بتائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا علیمہ خان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی جس پر ممبر آپریشن ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف لاہور آفس کو کارروائی کا کہہ دیا ہے۔ 

چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کیس لٹکانا چاہتے ہیں، عدالت نے آپ کو آڈٹ کرانے کا نہیں کہا تھا۔ اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا 'ایف بی آر کو لاہور نہیں یہاں کارروائی کا کہا تھا، عدالت نے فیلڈ افسروں کو کیس بھجوانے کا نہیں کہا، عدالتی حکم پر کمیٹی کو کارروائی کرنی چاہیے تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ممبر آپریشن ایف بی آر ملک کے کیسے افسر ہیں، کیوں نہ ان کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں، کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ایف بی آر نے ایف آئی اے کی محنت بھی سردخانے میں ڈال دی۔

عدالت نے علیمہ خان کے خلاف کارروائی پر 13 دسمبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیے اور انہیں 3 روز میں شوکاز کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  20463
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محترمہ بینظیر بھٹو کا نام مٹانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف محترمہ بینظیر بھٹو کا نام ختم کرنے کی نہیں بلکہ اس پروگرام کو ہی
بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2اپریل کو مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے۔ بھارت اپنی مذہبی اقلیت سکھ برادری کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھیلنے لگا، پاکستان نے تو کرتارپور
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کے تکنیکی امور طے پا گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق واہگہ اٹاری بارڈر کے نو مین زون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے تکنیکی امور کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات ہوئے
کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب ہوگیا۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ راہداری سے متعلق بعض معاملات پر اب بھی اختلافات ہیں جس کی تفصیلات نہیں بتاسکتا تاہم مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا بڑی کامیابی ہے۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ایرانی صوبے خراساں کے دارالحکومت مشہد پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری
سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکوں کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں