Monday, 18 February, 2019
مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید 5 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید 5 کشمیری شہید

سرینگر ۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے علاقے کیلام میں کارروائی کی جس کے دوران علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد 5 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ 

قابض بھارتی فورسز کی کارروائی کے خلاف سیکڑوں نہتے کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

قابض فورسز نے ایک مرتبہ پھر بربریت کا مظاہرہ کیا اور نہتے شہریوں پر پیلٹ گن کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں کل مقبول بٹ کی برسی پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ حریت قیادت کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے عظیم لیڈروں نے بڑی جدوجہد اور قربانیاں دیں، افضل گورو اور مقبول بٹ کی شہادت کشمیر کی تاریخ کا شاندار باب ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے کشمیری حریت رہنما محمد مقبول بٹ کو دلی کی تہاڑ جیل میں 11 فروری 1984 کو پھانسی دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48131
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتوں کے رہنما گزشتہ ستر برس سے قوم کو دھوکہ دیکر اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سال 2017 میں 6 خواتین اور18 بچوں سمیت291 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ ان میں سے22 افراد کو دوران حراست شہید کیاگیا۔ان شہادتوں کی وجہ سے 31 خواتین بیوہ اور73 بچے یتیم ہوئے
بھارتی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، تدفین میں ہزاروں افراد کی شرکت کی، شرکا کے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے ، شرکاء پرآنسو گیس کی شیلنگ
مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کے زیر حراست حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو غلط انجیکشن لگنے کا انکشاف ہوا جس سے ان کی حالت بگڑ گئی اور ان کے بائیں بازو نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا۔

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں