Sunday, 24 March, 2019
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا

اسلام آباد ۔ صدر ممنون حسین نے  قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ارکان کے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کی تھی جس میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔

صدر مملکت نے سمری منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین 15 اگست کو برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے اور شیڈول کے مطابق صدر مملکت کو 19 اگست کو وطن واپس آنا ہے ان کے بیرون ملک جانے کے پروگرام میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اس دورے کی وجہ سے وزیراعظم کی حلف برداری میں تاخیر کا اندیشہ ہے۔

اس ضمن میں ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا غیر ملکی دورہ نئے وزیراعظم کے حلف میں تاخیر کا باعث نہیں بنے گا، حلف برداری کی تقریب 17 یا 18 اگست کو ہوسکتی ہے، صدر مملکت کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعظم سے حلف لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13312
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ خواہش تھی حج پر سبسڈی دی جائے، فیصلہ کابینہ نے کیا، اب یہی سب کا فیصلہ ہے، جس کے پاس پیسے ہوں گے وہ چلا جائے گا۔ پشاور کی شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگومیں
سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کےخلاف نظر ثانی اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ جھوٹی شہادت پر کہتے ہیں کسی کو پھانسی لگا دیں، مقدمے کی حساسیت کا خیال کیا، ورنہ جھوٹی گواہی دینے
سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان الحمرا آرٹ کونسل میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی یاد میں سجائی گئی تصویروں کی نمائش میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے
نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے ایک ہفتے بعد نہ صرف سرکاری طور پر اذان نشر کی گئی بلکہ مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے علاوہ ہزاروں غیر مسلم افراد نے بھی شرکت کی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ آزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔
کراچی کی نیپا چورنگی پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب کہ ان کے دو گارڈ جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ مختلف مقامات پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں لیکن ایس ایس پی گلشن اقبال طاہر

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں