![]() |
اسلام آباد ۔ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر کوئی بھی سپیشل پروگرام نشر نہ کریں کیونکہ اس سے پاکستانی اور کشمیری عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اس بار عیدالاضحی انتہائی سادگی کے ساتھ مذہبی تہوار کے طور پر منائی جارہی ہے، اس لیے عید کی خوشی میں کوئی سپیشل پروگرام (خواہ وہ پہلے سے ریکارڈ کیا گیا ہو یا لائیو کرنا ہو) نشر نہ کیا جائے کیونکہ اس سے نہ صرف ہمارے پاکستانیوں بلکہ کشمیری بھائیوں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ