Monday, 17 December, 2018
اسفند یار ولی کا تین روزہ سوگ کے بعد انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان

اسفند یار ولی کا تین روزہ سوگ کے بعد انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان

پشاور . عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ہارون بلور کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش دھماکوں کے باوجود سوگ کے بعد نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

میڈیا کے مطابق یکہ توت میں انتخابی جلسے میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت پر سربراہ اسفند یار ولی نے سانحے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران مرکزی آفس سمیت تمام علاقائی دفاتر بند اور انتخابی سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم اس دوران مختلف مقامات پر شہید رہنما کے ایصال ثواب اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن ہمیں خوفزدہ کرکے انتخابی عمل سے دور رکھنا چاہتا ہے لیکن غیور جماعت کی بہادر قیادت اور کارکنان تین روزہ سوگ کے بعد پھر سے ایک نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور جنہوں نے یہ بزدلانہ کارروائی کی ہے وہ اگر پختون ہیں تو چھپ کر حملہ کرنے کے بجائے سامنے آکر مقابلہ کریں۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ اس سے قبل ہارون بلور کے والد اورعوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ رہنما بشیر بلور کو بھی جلسے میں خودکش دھماکے میں شہید کیا گیا تھا کیوں کہ دہشت گرد جانتے ہیں کہ جب تک بلور خاندان موجود ہے پشاور میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہو سکتے۔ بلور خاندان کی ہمت و جرات کو سلام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ہارون بلور اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں یکہ توت پہنچے تھے جہاں ایک کارنر میٹنگ کے دوران خود کش دھماکے میں ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  63868
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔ اپنے خطاب میں زرداری نے کہا کہ 'جس کی نوکری 3 سال کی ہو اس کو میری قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق پہنچتا ہے، 9 لاکھ کیس عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں
غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ موصوف کا باوا آدم ہمیشہ سے ہی نرالا ہے، ووٹوں کے شمار کا خیال تین ماہ بعد کیوں آیا ہے؟ عوام اور اپنی جماعت دونوں سے دھتکارے جانے کا ملبہ پی ٹی آئی پر پھینکنے کی کوشش نہ کریں۔
میں رسول اکرم ؐ کی سیرت سے درس لینا ہے ۔ پاکستان حالت جنگ سے گزر رہا ہے ، یہ قومی ریاستوں کا دور ہے ۔ ہمیں سی پیک کا چیلنج درپیش ہے ۔ ہمیں سی پیک میں کامیابی ہوگی تبھی ہم آزاد معیشت کے حامل ہوں گے ۔
ماہ ربیع الاول کے پیغام اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگرکرنے کے لیے معروف علمی تحقیقاتی ادارے البصیرہ کے زیراہتمام ایک سیمینار بعنوان ’’رسول اکرمؐ مرکز وحدت امت‘‘ منعقد ہورہا ہے۔

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
جنگ کسی بھی معاشرے کیلئے نہ صرف بربادی کا سامان فراہم کرتی ہے بلکہ جنگ زدہ علاقے معاشی طور پر بھی ترقی اور تعمیر کے عمل میں پیچھے رہ جاتا ہے۔ جنگوں کی وجہ سے تقسیم ہونے والے خاندانوں کے دل کی کیفیت اور کرب تو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں
امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کی ہے کہ امریکہ یمن سعودی جنگ میں سعودی عرب کی حمایت سے دستبردار ہو جائے.امریکہ کی وزارت خارجہ کے وزیر پومپیو نے کہا کہ ہم امریکی کانگریس کی منظور کی گئی قرارداد کا احترام کریں گے.
سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ گرفتار ہوا تو کیا ہوگا، جیل دوسرا گھر ہے، ان کو غلط فہمی ہے کہ ہم خوف میں مبتلا ہیں، اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، ان کو کھیلنا آتا ہی نہیں، یہ انڈر 16 کھلاڑی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور والدین کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کو نہیں بھولے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں