Sunday, 16 June, 2019
بلاول اور زرداری تھر کے لوگوں کی مدد کریں، ثاقب نثار

بلاول اور زرداری تھر کے لوگوں کی مدد کریں، ثاقب نثار

اسلام آباد ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نیب کو تھرکول بجلی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری تھر کے لوگوں کی مدد کریں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ڈاکٹر ثمر مبارک کے خلاف تھرکول منصوبے کی تکمیل کے لیے فراہم کردہ فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے بتایا کہ تھرکول پاور جنریشن منصوبہ 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، اس پر 1.912 ملین ڈالر لاگت آئے گی، تاہم منصوبہ تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے،

چیف جسٹس نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند سے کہا کہ آپ نے منصوبے سے ایک سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنا تھی، لیکن کیا کام ہوا، اس کا فرانزک آڈٹ کروانا چاہتے ہیں، تھرکول پراجیکٹ میں آپ کا منصوبہ ناکام ہو گیا، آپ کا دعوی تھا اس سے پاکستان بجلی سے مالا مال ہو جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا، 13.4 ارب روپے منصوبے پر خرچ کردئیے اور صرف 8 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ، کیوں نہ منصوبہ کی تحقیقات نیب کو بھیج دیں۔

سپریم کورٹ نے نیب کو تھر میں زیر زمین کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیب پتہ لگائے کہ منصوبہ میں کتنی بے ضابطگیاں ہوئیں، جائزہ لیں گے کہ اتنا پیسہ کدھر لگا جس کے لیے سائنسدانوں، مالیاتی اور آڈٹ ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دیں گے۔

سپریم کورٹ نے وکیل سلمان اکرم راجہ اور شہزاد الٰہی کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی ماہرین بھی ریکارڈ کا جائزہ لے کر رپورٹ دیں، منصوبے سے خزانے کو کتنا نقصان ہوا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تھر میں خوراک کی قلت اور پانی کے مسائل کا حل چاہیے، اس کے لیے حکومت کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے، حکومت کو دو ہفتوں کا وقت دے دیتے ہیں، بلاول بھٹو سے درخواست ہے کہ تھر کے لوگوں کی مدد کریں، آصف علی زرداری بھی اپنا کردار ادا کریں، وہاں کے لوگوں کے لیے مفت ادویات کا بندوبست کریں، مفت خوراک، پانی اور ادویات کے لیے چندہ مانگنا پڑے تو مانگیں، مٹھی اسپتال میں میڈیکل کی سہولیات فوری فراہم کی جائیں، حکومت اقدامات کرے جس کے بعد تھر کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میںسپریم کورٹ نے تھر میں بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس میں سیکریٹری صحت سندھ کی رپورٹ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیے ہیں تھے کہ حکومت سندھ کی کارکردگی صفر ہے، اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، خود تھر میں جاکر بیٹھ جاؤں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  78915
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگاتے ہوئے فوجی جوانوں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد مارے گئے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتوں کی ہزاروں خواہشیں ہو سکتی ہیں لیکن جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر ہیں۔ رتو ڈیرو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں