Wednesday, 17 October, 2018
مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، نواز شریف

مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، نواز شریف

 لاہور۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، حالات اورجھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ 2018 میں عوام احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر کے ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔ کارکنان متحد رہیں کیونکہ عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا فارم ہاؤس میں کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی۔ نواز شریف نے کارکنوں سے مصافحہ کیا اور مسائل بھی سنے۔ کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ  ماضی میں بھی ہمارے راستے میں روکاٹیں پیدا کی گئی۔ انہوں نے کہا پہلے بھی رکاوٹوں سے خوف زدہ نہیں ہوئے اور نہ آج ہو نگے۔ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کارکنان متحد رہیں کیونکہ عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین ہمارے خلاف جو سازشیں کر رہے ہیں، ان سے گھبرانے والے نہیں،  2018 میں عوام احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر کے ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہایش گاہ جاتی امرا میں میلاد شریف کی محفل ہوئی، نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ جاتی امرا میں ہونے والی محفل میلاد میں حمد و ثناء کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی لئے سلامتی کی دعا مانگی گئی۔ محفل میں مسلم لیگی کارکنان اور جاتی امرا میں رہائش پذیر اسٹاف بھی شریک تھا۔ نعت خواں حضرات نے حضور ﷺ کی شان مبارک میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25108
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی سے متعلق
میڈیا کے مطابق بنوں میں رہنما جے یو آئی (ف) اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے تاہم اکرم خان درانی دھماکے میں محفوظ رہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر اداروں کی رپورٹس میں جھول ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں