Saturday, 21 July, 2018
فاٹا تک سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کا دائرہ کاربڑھانے کا بل منظور

فاٹا تک سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کا دائرہ کاربڑھانے کا بل منظور

اسلام آباد ۔  قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ اورپشاورہائی کورٹ کا دائرہ کارفاٹا تک بڑھانے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظورکرلیا۔ اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیرقانون انصاف محمود بشیرورک نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کارفاٹا تک بڑھانے کا بل ایوان میں پیش کیا۔ جے یوآئی (ف) نے بل پیش کرنے کی مخالفت کی تاہم اسپیکرنے رولنگ دی کہ اکثریتی ارکان کی درخواست پرکارروائی معطل کر کے یہ بل پیش کیا گیا ہے۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایف سی آرکا خاتمہ کیا، سپریم کورٹ، پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھادیا، ہمارا مطالبہ ہے اسی دور میں فاٹا کے انضمام کا تاریخی کام انجام دیا جائے، فاٹا کے عوام نے بڑی قربانی دی ہے جن کے صلے میں فاٹا کا انضمام کیا جائے، اگلے سیشن میں فاٹا انضمام کا بل بھی ایوان میں لایا جائے۔  بعد ازاں اسمبلی نے بل کثرت رائے سے منظورکرلیا۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے، جہاں سے منظوری کے بعد بل کا مسودہ صدر مملکت کو بھیجا جائے گا، بل پرصدرکے دستخط کے بعد آئین کا حصہ بن جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49657
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا این اے 125 میں دھاندلی نہیں ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید
چیف جسٹس پاکستان نے اسحاق ڈار کی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے اور واپسی کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی مبینہ کرپشن ریفرنس کی اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست کی سماعت کی۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں شامل کئے گئے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری دستاویزات اور خط وکتابت میں فاٹا اور پاٹا کے لفظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست بنانے کا متنازع بل منظور کرلیا۔ بل کے حق میں 62 جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قانون کے تحت بطور سرکاری زبان عربی کے درجے کو گھٹادیا گیا ہے اور یہودی آبادکاری میں اضافے
چمن میں واقع مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں جارہے تھے
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں